جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 343 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 343

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 343 بنا ہے تو ساتھ ہی حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کی طرف اشارہ کر کے فرمایا اس کے بعد ان کی باری ہے۔اس کے بعد میں چھوٹی آپا کے گھر جاتی ہوں۔وہاں جا کر دیکھا کہ سب لوگ وہاں جمع ہیں اور کھانے کا اہتمام ہے اور ساتھ ہی میرے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ مغرب کی نماز کا وقت ہو گیا ہے۔نماز پڑھنی چاہیے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ا۔مکرم سید سخاوت شاہ صاحب ایڈووکیٹ۔کراچی جب حضرت مصلح موعو دنور اللہ مرقدہ کا وصال ہوا تو خاکسار نے رویا میں دیکھا کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ اسیح کے منصب پر فائز ہوئے ہیں اور حضور جماعت سے بیعت لے رہے ہیں۔جب حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث کے منصب پر فائز ہوئے تو میں نے اپنی رؤیا کی یہ تعبیر کی کہ ایک پاک نفس خلافت کے منصب پر سرفراز ہوا ہے۔مگر بعد میں مجھے یہ القاء کیا گیا کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب چوتھے خلیفہ ہوں گے۔مکرم نصیر احمد صاحب راجپوت عزیز آباد کراچی میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک وسیع میدان ہے اور اس میں احباب جماعت جمع