جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 257 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 257

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے ۲۳ مکرم چوہدری محمد دین صاحب ریٹائر ڈشیڈ میں محکمہ ریلوے کھاریاں ضلع گجرات 257 میں اللہ تعالیٰ کو حاضر وناظر جان کر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ربوہ گیا ہوں اور وہاں جا کر میں نے حضور خلیفتہ اسیح الثانی کی اپنی زبان سے یہ الفاظ سنے ہیں۔لیکن میں نے حضور کو دیکھا نہیں کہ کس جگہ تشریف فرما ہو کر حضور یہ الفاظ فرمارہے ہیں۔"میرے بعد میاں ناصر احمد کام کریں گے۔" یہ خواب میں نے انہی دنوں حضرت خلیفہ امسیح الثانی کی خدمت بھیج دی تھی۔لیکن حضور کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا تھا۔۲۴- محترمہ اقبال بیگم صاحبہ اہلیہ اخوند محمد اکبر خان صاحب (رفیق حضرت مسیح موعود ) مکان نمبر 694 حرم گیٹ ملتان شہر ہوں کہ آج سے بارہ تیرہ سال قبل اس عاجزہ نے ایک خواب دیکھا تھا۔جسے حلفیہ تحریر کرتی ربوہ کے میدان میں بے حد لوگ جمع ہیں۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ہنگامی حالت ہو۔قریب آئی تو معلوم ہوا کہ کچھ لوگ جن میں خاندان مسیح موعود علیہ السلام کے افراد بھی