جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 256
خلافت ثالثه : مبشر رویا ،خواہیں اور الہی اشارے 256 کے جسم مبارک سے نورانی کرنیں جن کے مختلف رنگ تھے نکل کر حضرت اقدس خلیفہ اسیح الثالث کے جسم میں جذب ہورہی ہیں۔جب سب کرنیں جذب ہوگئیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام وہاں سے گھر کو چل دیئے۔اور جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام مسجد مبارک کی سیڑھیوں پر چڑھنے لگے تو دیکھا کہ وہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی تھے۔☆۔۔۔۔۔۔۲۲۔مکرمه صالحہ بیگم صاحبه دختر حافظ محمد ابراہیم صاحب آف دار الفضل قادیان سکنہ دھیر کے چک JB/433 براستہ گوجرہ ضلع لائل پور (فیصل آباد ) اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر عرض کرتی ہوں کہ خواب بالکل اسی طرح دیکھا گیا تھا۔غالباً 1950 ء کا جولائی کا مہینہ تھا۔میں ان دنوں ربوہ میں تھی۔میں نے خواب میں لمصل دیکھا کہ حضرت اقدس الصلح الموعود کی وفات ہوگئی ہے اور لوگ گفتگو کر رہے ہیں کہ خلیفہ کون ہو۔فوراً میرے خاوند مولوی محمد منیر صاحب نے ایک پگڑی حضرت صاحبزادہ میاں ناصر احمد صاحب کے سر پر رکھ دی ہے اور سب سے پہلے میرے خاوند نے بیعت کی۔پھر میں نے دیکھا کہ حضرت ممدوح میرے خاوند اور دو اور آدمیوں کے ہمراہ جن کو میں پہچانتی نہیں ہوں میرے مکان پر تشریف لائے ہیں۔میں نے حضرت مدوح کی خدمت میں دو جوڑے کپڑے جو خواب میں میں اپنے خاوند کے بھتی ہوں اور بالکل نئے ہیں پیش کئے ہیں اور کہہ رہی ہوں کہ حضور یہ کپڑے لیں اور بہت سے اور کپڑے لے کر ربوہ میں تقسیم فرما ئیں تا تالیف قلوب ہو۔