جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 248 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 248

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے ا۔مکرم مستری بدرالدین صاحب دارالصدر غربی الف ربوہ 248 آج سے چھبیس ستائیس سال قبل میں نے ایک رؤیا میں دیکھا کہ حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب کے مکان کے سامنے والے لنگر خانہ میں جوصرف جلسہ سالانہ میں جاری ہوتا تھا۔اس کے ایک کمرہ کے اندر حضرت خلیفہ مسیح الثانی ٹہل رہے ہیں اور میں کمرہ کے دروازے پر باہر بیٹھا پڑا رورہا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ حضور وفات پاچکے ہیں۔میں اسی غم میں روتا جارہا ہوں کہ حضور ٹہلتے ٹہلتے دروازے کے پاس آئے اور فرمایا۔"بدر الدین اتنے کیوں رور ہے ہو؟ " لیکن میں کوئی جواب نہیں دے سکا اور برابر روتا جارہا ہوں۔یہ سمجھ کر کہ حضور وفات پاچکے ہیں۔اس کے بعد پھر دوبارہ حضور ٹہلتے ٹہلتے دروازے کی طرف آئے اور فرمایا "بدرالدین اتنے کیوں رور ہے ہو۔میاں ناصر احمد جو ہیں۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔میں اس رؤیا کو خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانالعنتوں کا کام ہے کہ میں نے یہی نظارہ رویا میں دیکھا۔۱۲ مکرم چوہدری عبدالرحیم صاحب اسلامیہ پارک لاہور میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں کہ جس کی جھوٹی قسم کھا نالعنتی ہونے کے مترداف ہے کہ میں نے مندرجہ ذیل خواب جہاں تک میری یاد کا تقاضا ہے 1938ء میں دیکھا تھا۔