جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 247
خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 247 آپ خلیفہ ہوں گے وہ بھی لکھ دی تھی۔یہ خواب میں وقتا فوقتا اپنی اولا داور بہت سارے دوستوں کو سناتا رہا۔بعض نے کہا کہ آپ کی خواب پوری چکی ہے۔کیونکہ حضرت میاں صاحب پہلے خدام کی اور پھر انصار کی قیادت فرماتے رہے ہیں۔لیکن میں نے چونکہ ٹرین میں جماعت کے سب چھوٹے بڑے دیکھے تھے اس لئے پوری تسلی نہیں ہوئی تھی۔ا۔مکرم کرنل و قیع الزمان صاحب مری میں جس وقت قریباً سولہ سال کا تھا اور نیا نیا قادیان تعلیم کے لئے آیا تھا اور حضور (خلیفہ امسح الثالث) ابھی انگلینڈ تعلیم کے لئے گئے ہوئے تھے اور واپس نہیں آئے تھے اور اس لئے میری ملاقات بھی کبھی نہیں ہوئی تھی۔ان ایام میں ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ "حضرت خلیفۃ امسیح الثانی اصلح الموعود کا وصال ہو گیا ہے اور خلافت کا انتخاب ہو رہا ہے جس میں کھڑے ہو کر میں حضور ( یعنی حضرت مرزا ناصر احمد صاحب) کے حق میں تقریر کرتا ہوں۔"۔۔۔۔۔۔۔۔۔