جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 246
خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے مکرم فضل حق صاحب پریزیڈنٹ جماعت احمد به صدر گوگیرہ ضلع منٹگمری (ساہیوال) 246 بندہ نے غالباً 1934ء میں خواب میں دیکھا کہ ایک پختہ عمارت بنی ہوئی ہے۔اس کے ایک کمرہ میں جسے لوہے کا پھاٹک لگا ہے میاں ناصر احمد صاحب ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی ہم سے جدا ہورہے ہیں اور حضور میرا بازور پکڑ کر میاں ناصر احمد صاحب کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر کہہ رہے ہیں کہ اب میرے بعد میری جگہ یہ آپ کے خلیفہ ہوں گے۔"۔*۔۔۔۔۔۔۔و۔مکرم سید محمد حسین شاہ صاحب ملتانی حال چک نمبر 376 گوکھو وال ضلع لائل پور (فیصل آباد ) 1935 ء یا 1936 ء کا واقعہ ہے کہ میں تتلیا نوالی نہر کے پاس سیکھواں کے مقابل ریلوے لائن کی طرف منہ کر کے خواب میں کھڑا ہوں کہ قادیان شریف کی جانب سے ریل گاڑی بٹالہ کی طرف جاتے ہوئے دیکھی۔جس میں سوار احمدی ہی احمدی ہیں اور خوب بھری ہوئی ہے اور اس ٹرین کو حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب چلا رہے ہیں۔آپ کے ہمراہ فائر مین اور خلاصی وغیرہ جوڈرائیور کے مددگار ہوتے ہیں نہیں تھے اور گارڈ بھی نہیں تھا۔یہ خواب میں نے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی خدمت میں بھی لکھ دی تھی۔اور جو تعبیر میرے ذہن میں آئی تھی یعنی