جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 245
245 خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے ہے۔وہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی ہیں ار آپ نے فرمایا وہ میں ہوں " اسی طرح یہ ڈھول گھومتا جاتا ہے اور دو اور سر اسی طرح ظاہر ہوئے اور ان میں سے ہر ایک نے کہا کہ " وہ میں ہوں" میں نے حضرت مولوی صاحب سے پوچھا کہ تیسرے وجود کون ہیں آپ نے فرما یا وقت سے پہلے بتلانا مناسب نہیں ہوتا۔میں نے عرض کی کہ حضور میں تو سمجھ گیا ہوں۔میری مراد یہ تھی کہ وہ تیسرے وجود صاحبزادہ مرزا ناصر احمد ہیں۔جو اپنے ماں باپ کے دوسرے فرزند ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مکرم امیرالدین صاحب بھارت نگر گلی نمبر 8 مکان نمبر 12 حلقہ سلطان پورہ لاہور میں حلفیہ بیان کرتا ہوں اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے غالبا 1932ء یا1933ء میں خواب میں دیکھا کہ حضرت اقدس خلیفتہ اسیح الثانی میرے پیارے آقا فوت ہو گئے ہیں۔قادیان میں حضور کا جنازہ موجودہ امام وقت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفتہ اسیح الثالث نے پڑھایا ہے اور یہی خلیفہ مقرر ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔