جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 150 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 150

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۲۳۔مکرم محمد شریف صاحب پلیڈر کا رویا 150 "(خاکسار نے دیکھا کہ ایک نہایت عظیم الشان عمارت کے قریب ایک عالی شان مسجد میں حضرت خلیفتہ اسیج خلیفہ اول برحق مولوی نور الدین صاحب بیٹھے ہوئے ہیں۔اور حکیم محمد حسین صاحب قریشی اور بابو غلام محمد صاحب فورمین ریلوے پر لیس لاہور حضرت ممدوح کے قریب جا کر بیٹھ گئے۔اور خاکسار بھی حضور محمدوح کے پاس جا کر بیٹھ گیا ہے۔اس وقت حضرت ممدوح نے فرمایا کہ آپ نے مولوی محمد علی صاحب کی تقریرین لی ہے اور ان کے دوسرے ہم خیال بزرگوں کی طرف اشارہ کر کے ارشاد کیا۔کہ ان لوگوں سے مت ڈرو اور ان کا خوب مقابلہ کرو۔یہ میرے ساتھ مقابلہ کرتے تھے۔لیکن میں نے ان کو کہا تھا کہ ایسا اختلاف مت کرو۔اور حضرت ممدوح نے فرمایا کہ یہ لوگ سمجھتے نہیں ، اور اپنے مال و دولت کے گھمنڈ میں ہیں، اور میں تو ٹاٹ پر بیٹھ کر علم پڑھانے والا آدمی ہوں۔میرا ان کا کیا مقابلہ۔پھر فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بہت سے الہامات میاں محمود کے متعلق ہوئے تھے۔اور آپ نے اس عظیم الشان عمارت کے ایک طرف اشارہ کر کے کہا۔کہ اس جگہ ان کو الہام ہوا تھا، کہ میاں صاحب بشیر ہیں، اور پھر اُسی عمارت کی دوسری طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ وہ فضل اور عمر ہیں۔(ان کو حضرت عمرؓ سے تشبیہ ہے ) اور ایک اور طرف اشارہ کر کے کہا کہ اس جگہ مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا تھا کہ میاں صاحب کا نام محمود ہے اور الہ دین ہے۔اس بات کے ختم ہو جانے کے بعد خواب میں ہی اسی جگہ کسی شخص نے آکر کہا کہ قادیان میں۔۔۔۔۔۔۔(لیکن اگلا حصہ میں ظاہر کرنا پسند نہیں کرتا) اس کے بعد میری نیند کھل گئی اور میں نے گھڑی میں دیکھا تو صبح کے 5 بج گئے تھے۔یہ خواب میں نے جس طرح دیکھا ہے اس طرح بیان کر دیا ہے میری اس کے شائع کرنے سے صرف یہ غرض ہے کہ ہماری جماعت اس کو پڑھ لے اور اس پر غور کرے کسی کی مذمت