جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 151 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 151

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے یا مذلت کرنا میری نیت نہیں۔میں سب بزرگوں کو واجب التکریم سمجھتا ہوں۔" 151 (الفضل 30 / مارچ 1914ء) -۲۴ مکرم محمد دین احمدی صاحب پٹواری نہر بنگوالہ کی رؤیا اس عاجز نے حضرت صاحبزادہ حاجی مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کو خواب میں دیکھا کہ خلافت کا تاج سر پر رکھے ہوئے آسمان سے زمین کی طرف اُتر رہے تھے۔عاجز نے خواب میں میاں صاحب کو اچھی طرح پہچانا ہے۔بیعت کے واسطے تحریری درخواست بھیج چکا ہوں۔" الفضل 30 / مارچ 1914ء) ۲۵۔حضرت غلام غوث محمد احمدی صاحب (گولیکی ضلع گجرات) کار دیا قبل از خلافت عرصہ پندرہ سال کا ہوا ہے کہ بندہ برائے شناخت امام الزمان بہت جدو جہد سے دعاؤں میں مشغول ہوا، کہ اے مولا کریم ! اگر جناب مرزا صاحب اپنے دعوئی میں سچے ہیں تو