رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 488
488 کہ میں اس جگہ کی طرف آرہا تھا ان میں ایک نوجوان بھی ہے جس کی داڑھی منڈی ہوئی ہے یا اس کی داڑھی ابھی نکلی ہی نہیں لیکن اس کی شکل ایسی ہے جیسے غیر احمدی نوجوانوں یا کمزور احمدیوں کی ہوتی ہے۔اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی جو تا پہن کر میرے پیچھے چل پڑے ہیں جب آپ میرے قریب آئے تو آپ نے زور سے کچھ الفاظ دہرانے شروع کئے جو اس قسم کے تھے کیا کا ہو مل گیا۔بتھوا مل گیا۔اور ایک تیسری چیز کا نام بھی لیا جو یاد نہیں رہا۔آپ کے ان الفاظ کے جواب میں اس داڑھی منڈے شخص نے جسے اب میں کوئی طبیب خیال کرتا ہوں کہا کہ کا ہو مل گیا اور ایک اور چیز کے بارہ میں کہا کہ وہ مل گئی ہے اور تیسری شئے کے متعلق کہا اس کی تلاش ہے۔مجھے کا ہو اور بتھوا کا نام یا د رہا ہے۔تیسری چیز میں بھول گیا ہوں شاید وہ کاسنی ہے یا کوئی اور چیز مجھے اب یاد نہیں۔مجھے چونکہ اس وقت بہت ہی خوشی تھی کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا ہے اس لئے اس خوشی سے آنکھ کھل گئی اور خواب پوری طرح یاد نہ رہا کہ گو خواب ایسا تھا کہ اب بھی میں اس خواب کو بیان کر رہا ہوں آپ کی شکل میرے سامنے پھر رہی ہے کچھ دیر کے بعد میری آنکھ پھر لگ گئی اور میں نے ایک اور رویا دیکھا۔ایسا معلوم ہوتا ہے ہم ایک ایسے ہی گھر میں رہتے ہیں جس قسم کے گھر میں آج کل رہتا ہوں لیکن وہ ذرا کھلا ہے اور خاندان کے کچھ لوگ وہاں جمع ہیں۔وہاں ایک عورت ہے جس کی گود میں ایک بچہ ہے اس بچہ کو دیکھتے ہی محسوس کرتا ہوں کہ وہ مولود احمد ہے جو میری لڑکی امتہ احکیم اور سید داؤد مظفر احمد کا لڑکا ہے وہ اس عورت کی گود میں بیٹھا ہے۔میں نے اس بچہ کو دیکھا اور کہا مولود احمد ہے پھر میں نے کہا کیا اس کی ماں بھی آئی ہے اس عورت نے کہا نہیں۔اس کے معا بعد نظارہ بدلا اور میں نے محسوس کیا کہ مولو د احمد بڑی عمر کا ہے اور وہ اس عورت کی گود سے اتر گیا ہے اور دوڑتا ہوا میرے سامنے سے گزر رہا ہے۔یہ دونوں نظارے میں نے دیکھے اس وقت ان کی تعبیر میرے ذہن میں نہیں آئی۔صبح اٹھ کر میں نے اتنا سمجھا کہ کا ہو کھانسی نزلہ اور سوزش گلو کے علاج میں استعمال ہوتا ہے اور بتھوا بھی کھانسی اور حدت معدہ وغیرہ کے کام آتا ہے۔تیسری چیز بھی غالبا ایسی قسم کی ہوگی۔اس حصہ کے متعلق صبح میرا ذہن اس طرف گیا کہ شاید جس طرح کی کھانسی کے دورے پچھلے سال مجھے