رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 349 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 349

349 تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔خواب میں کوئی دیکھے کہ اس کے پیٹ میں کیڑے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اس کا مالی نقصان ہو گا۔جیسا کہ خواب سے ظاہر تھا سارہ بیگم کے بھائیوں اور بہن کو جانی نقصان سے اللہ تعالٰی نے بچالیا صرف مالی نقصان ہوا اور پریشانی ہوئی۔الفضل 6۔دسمبر 1946 ء صفحہ 2-1 405 اکتوبر 1946ء فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک چار دیواری ہی ہے جس کی چھت نہیں ہے۔وہ ایک چھوٹا سا کمرہ دس بارہ فٹ کا ہو گا اس میں ہم نماز پڑھ رہے ہیں صرف چار یا پانچ نمازی ہیں میں نماز پڑھا رہا ہوں اس کمرہ کی ایک دیوار میں کھڑکی ہے۔باہر ایک شخص نے آکر شور مچانا شروع کر دیا۔وہ کہتا ہے مولوی محمد علی صاحب میں یہ بھی نقص ہے۔مولوی محمد علی صاحب میں یہ بھی نقص ہے اور تیسرا نقص جو بیان کیا کہ مولوی محمد علی صاحب میں بد دیانتی کا بھی نقص ہے۔میں دل میں کہتا ہوں اس شخص نے یہ کیسا شور مچا رکھا ہے۔ہماری نماز خراب ہو رہی ہے۔اس شخص کی آواز سے میں سمجھتا ہوں کہ ماسٹر غلام محمد صاحب سیالکوٹی ہیں یوں تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی تھے مگران کے خیالات شروع سے ہی پیغامیوں سے ملتے تھے اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ سے ہی لنگر خانہ کے اخراجات اور دوسرے امور پر پیغامیوں والے اعتراضات کیا کرتے تھے) ڈاکٹر عبد الحمید صاحب جو پنجاب کے ڈائریکٹر آف ہیلتھ رہے ہیں اور اب ریٹائر ہو چکے ہیں ان کے بیٹے ہیں اور پروفیسر تیمور صاحب جو اسلامیہ کالج پشاور کے وائس پرنسپل ہیں اور اب ریٹائر ہو چکے ہیں ان کے داماد ہیں۔بہر حال غلام محمد صاحب کے خیالات شروع سے ہی موجودہ پیغامیوں سے ملتے جلتے تھے اور جب اختلاف ہوا تو وہ مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ صاحب کی پارٹی سے جاملے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ پروفیسر تیمور صاحب علی گڑھ جا رہے تھے۔میں ان کو ذرا آگے تک چھوڑنے گیا اور چلتے چلتے ہم وڈالہ پہنچ گئے۔رستہ میں انہوں نے کہا۔حضرت خلیفہ اول کے پاس متعدد جگہوں سے میرے رشتہ کے لئے درخواستیں آئی ہیں اور حضرت خلیفہ اول میری شادی کے لئے زور دے رہے ہیں مگر میں نے ابھی تک کوئی رشتہ پسند نہیں کیا اس کے بعد وہ کہنے لگے۔پہلے تو میں نے آپ کو اس کے متعلق نہیں بتایا مگر ایک جگہ ایسی ہے جہاں میں شادی کرنے کی خواہش رکھتا ہوں چنانچہ انہوں نے ماسٹر غلام محمد صاحب سیالکوٹی کا نام لیا مگر ساتھ بھی کہا چونکہ سلسلہ کے متعلق ان کے خیالات اچھے