رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 274 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 274

274 مگر اسے میں نے پہلے نہیں دیکھا تھا۔بهر حال کشفی حالت میں میں نے دیکھا کہ وہ لڑکی میرے سرہانے کی طرف کھڑی ہے اور جس طرف میرا منہ ہے اس کے بالمقابل محمود احمد جو ڈاکٹر شاہ نواز صاحب کا لڑکا ہے یعنی اس لڑکی کا خالہ زاد بھائی وہ کھڑا ہے اور کوئی شخص لڑکی کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہے کہ اس لڑکی کا رشتہ محمود احمد کے لئے مانگ رہے ہیں آپ کی اس بارہ میں کیا رائے ہے میں ابھی اس بات کا جواب ہے ؟ دینے نہیں پایا تھا کہ میری آنکھ کھل گئی۔جب میری آنکھ کھلی تو اس وقت ام ناصر واپس آچکی تھیں انہوں نے ایک لفافہ میرے سرہانے رکھ دیا اور کہا کہ یہ زینب کا خط ہے میں نے کہا کون زینب۔وہ کہنے لگیں ڈاکٹر غلام علی صاحب کی بیوی۔میں نے کہا میں نے ابھی کشفی حالت میں دیکھا ہے کہ ایک لڑکی میرے سرہانے کھڑی ہے یہ سن کر وہ جلدی سے اٹھیں اور کہا کہ ڈاکٹر غلام علی صاحب کی لڑکی ہی یہ خط لائی ہے میں ابھی اس کو بلاتی ہوں چنانچہ وہ لڑکی کو اندر بلا لائیں اس کے آنے کے بعد میں نے لفافہ کھولا تو اس میں لکھا تھا کہ میری بہن جو ڈاکٹر شاہ نواز کے گھر میں ہیں اپنے لڑکے محمود احمد کے لئے میری لڑکی کا رشتہ مانگتی ہے آپ کی اس بارہ میں کیا رائے ہے گویا فلق الصبح کی طرح اس وقت جیسے کشف میں نظارہ دکھایا گیا تھا ویسے ہی پورا ہو گیا۔الفضل 7۔فروری 1945ء صفحہ 3 جو لڑکی لفافہ لائی تھی اس کے متعلق فرمایا۔یہ لڑکی وہ نہیں تھی جس کے متعلق میں نے کشف میں دیکھا تھا۔الفضل 4۔اگست 1945ء صفحہ 2۔1 347 غالبا آخر جنوری 1945ء فرمایا : کچھ دن ہوئے میں نے رویا میں ڈاکٹر مرزا یعقوب صاحب کو دیکھا جو حضرت مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام کے پرانے صحابہ میں سے تھے اور آپ سے بہت تعلق اور عقیدت رکھتے تھے بعد میں وہ پیغامی تو ہو گئے مگر اس قسم کے شدید پیغامی نہیں جیسے بعض دوسرے لوگ ہیں۔میں نے رویا میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی زندگی کے آخری ایام میں جس دالان میں رہا کرتے تھے میں اس دالان میں ہوں اور مسجد میں جس دروازہ سے داخل ہو کر میں آیا کرتا ہوں اس میں سے گذر کر ایک اور دروازہ جو اس کے قریب ہی آتا ہے اس میں