رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 258 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 258

258 میرا یہ مطلب تو نہیں تھا کہ تم بھی اسے چھوڑ آؤ۔اب جا کے اسے لے آؤ اس پر وہ چلا گیا مگر جب واپس آیا ہے تو ایک ٹانگہ میں ہے جو تعزیہ کی شکل کا ہے اور اسے آدمی دھکیلتا ہے اور اس میں اس لڑکی کے علاوہ میری لڑکی بھی ہے۔الفضل 5۔نومبر 1944ء صفحہ 3 27۔اکتوبر 1944ء 329 فرمایا : گزشتہ رات بڑا اچھا الہام ہو ا مگر یاد نہیں رہا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ سے شروع ہوتا تھا اور آگے فقرہ مکمل تھا دوسرا فقرہ پہلے الَّذِینَ کے بدل کے طور پر پھر الَّذِينَ سے شروع ہوتا ہے مگر وہ بھی یاد نہیں رہا۔ہاں یہ احساس ہے کہ وہ تھا مبارک اسی قسم کا تھا جیسے قرآن کریم میں ہے اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ (النحل : 129) الفضل 5 نومبر 1944ء صفحہ 3 اکتوبر 1944ء 330 فرمایا : ایک اور رویا یاد آگیا میں نے دو چار دن ہوئے ام طاہر کو خواب میں دیکھا کہ ان کی بڑی سی داڑھی ہے جو سفید ہے اور مہندی لگی ہوئی ہے مگر نیچے کھونٹیاں سفید ہیں رویا میں مجھے یہ کوئی قابل تعجب بات معلوم نہیں ہوتی یوں معلوم ہوتا ہے کہ کسی وقت انہوں نے مجھے طعنہ دیا تھا کہ تمہارے بال سفید ہو گئے ہیں اس بات کو یاد کر کے میں نے ان سے کہا میری تو پچاس سال کی عمر ہے مگر تمہاری تو 38 سال کی عمر میں ہی داڑھی سفید ہو گئی ہے اس پر وہ ہنس پڑیں اور ایسا معلوم ہوا کہ گویاوہ سمجھتی ہیں ان کو بھی جواب دینے کا موقع مل گیا ہے۔میں نے تعبیر الرویا میں دیکھا تو معلوم ہوا کہ زندہ عورت کے اگر داڑھی دیکھیں تو اس کی یہ تعبیر ہوتی ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا یہ بھی لکھا ہے عورت کے داڑھی دیکھنا مبارک ہوتا ہے اس کو یا اس کے شوہر کو شرف اور مال ملتا ہے ممکن ہے وفات یافتہ عورت کے داڑھی دیکھنے کی بھی یہی تعبیر ہو۔الفضل 5۔نومبر 1944ء صفحہ 3