رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 239 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 239

239 معلوم نہیں کس طرح۔شاید بعض لوگ مخطوط چرا کر پڑھ لیتے ہیں) مگر پھر بھی مجھے خیال رہا کہ غلام مرزا نام جو خواب میں آیا ہے ممکن ہے اس سے مراد کوئی اور عورت ہو اور شاہ صاحب کے ان الفاظ سے کہ میرے ساتھ سیارہ بشریٰ غلام مرزا ہیں دو نہیں بلکہ تین عورتیں مراد ہوں۔الفضل یکم اگست 1944ء صفحہ 5 11۔جون 1944ء 304 فرمایا : اس کے بعد پھر آنکھ لگنے پر میں نے دیکھا کہ میں تقریر کر رہا ہوں اور کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے جو مجھے مثیل مسیح موعود قرار دیا ہے اس کا یہی مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے ہاتھوں سے دلوں کی اصلاح کرے گا اتنا ہی کہا تھا کہ آنکھ کھل گئی۔ان دو خوابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کچھ زمینی اور آسمانی نشانات دکھانا چاہتا ہے کیونکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پناہ کا ذکر قرآن کریم میں زمین کے ساتھ بتایا گیا ہے۔اور حضرت مسیح علیہ السلام کے بارہ میں فرماتا ہے رَافِعُكَ پس ایک کو زمین پر پناہ دی گئی ہے اور دوسرے کو استعارہ آسمان پر پناہ دی گئی ہے پس ساتھ ساتھ ان دو خوابوں کا وجود کہ ایک میں موسیٰ علیہ السلام کی جائے پناہ پر جانے کا ذکر ہے اور دوسرے میں مثیل مسیح موعود ہونے کا بتاتا ہے کہ موسوی اور مسیحی سنتوں کا اللہ تعالیٰ پھر احیاء کرے گا اور زمینی و آسمانی نشانوں سے میری اور جماعت کی تائید فرمائے گا خدا کرے جلد جلد ایسا ہو یہ جو غلام مرزا نام بتایا گیا ہے شاید غلام مرزا سے مراد ام طاہر مرحومہ ہوں کہ ان کو اللہ تعالیٰ نے ایک لمبے عرصہ تک خدمت کا موقع دیا۔یا شاید شاہ صاحب کے خاندان کا کوئی اور فرد ہو جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دین کی خدمت کا موقع ملے وَالله اَعْلَمُ بِالصَّوَاب۔موسیٰ کی جائے پناہ سے اس طرف بھی اشارہ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلسطین میں جماعت کو خاص کامیابی بخشے گا وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔الفضل 20 جون 1944ء صفحہ 2-1 " جون 1944ء 305 فرمایا : کچھ دن ہوئے مجھے ایک اور نظارہ بھی نظر آیا۔میں نے دیکھا کہ میں کسی طرف جا رہا