رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 20 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 20

20 ہو گا اور اسلام کی خدمت پر کمر بستہ ہو گا۔مکتوب محررہ 26 دسمبر 1909ء بنام منشی فخر الدین صاحب ملتانی بحوالہ الفضل 8 اپریل 1915ء صفحہ 5 27 غالبا 1909ء فرمایا : جب غیر مباحین کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے درجہ کو گھٹایا جانے لگا تو اس وقت میں نے خدا تعالیٰ کو دیکھا اور اس نے مجھے بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نبی تھے۔میں نے رویا میں دیکھا کہ میں پہاڑیوں پر سے گزر رہا ہوں۔گزرتے گزرتے ایک مقام پر میں نے خدا تعالی کا بہت بڑا جلوہ دیکھا اس وقت میں نے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہوا پایا اور اللہ تعالی نے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت پر یقین دلایا۔الفاظ مجھے یاد نہیں مگر مفہوم یہی تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نبی ہیں۔+1910 28 الفضل 10 مئی 1944ء صفحه 2 فرمایا : حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے قریبا دو سال کے بعد جب یہ سوال اٹھا ہوا تھا کہ مولوی ثناء اللہ صاحب کا انجام کیا ہو گا۔میں نے رویا میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے ہیں۔میں دوڑ کر گیا تا کہ آپ کے آنے کی خبر دوں جب آپ پہنچے اور گفتگو فرمانے لگے تو میں نے پوچھا۔ثناء اللہ کا کیا انجام ہو گا۔آپ نے مجھے کوئی جواب نہ دیا اور بات شروع کر دی۔میں نے پھر پوچھا۔پھر آپ نے اسی طرح کیا میں نے اصرار سے پوچھا تو آپ نے فرمایا۔انجام کیا ہو گا۔انجام کیا ہو گا۔انجام کیا ہو گا۔میرے الہام میں جو موجود ہے کہ طاعون سے ہلاک ہو گا۔طاعون کا مفہوم کئی رنگ میں پورا ہو سکتا ہے گویا تین دفعہ آپ نے انجام کیا ہو گا" کے الفاظ دہرائے اور پھر اپنے ایک الہام کی طرف اشارہ فرمایا اس کے بعد میں نے آپ کی ایک کاپی دیکھی جس میں ثناء اللہ صاحب کے متعلق بقیہ الطاعون درج تھا اس سے پہلے مجھے یہ الہام معلوم نہ تھا۔الفضل 30 مئی 1933 ء صفحہ 6 و 10 - مئی 1944ء صفحہ 6 اس وقت آپ کے اس جواب سے مجھ پر سخت رقت کی حالت طاری ہو گئی اور میری