رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 166
166 یا تو واقعہ میں کوئی سانپ اسے کاٹ لے گا یا اپنی قوم کے کسی مخفی شخص کے ذریعہ سے اسے شدید نقصان پہنچے گا۔رپورٹ مجلس مشاورت 1941ء صفحہ 134 12 اپریل 1941ء 236 فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں انگریزوں کی کامیابی کے لئے دعا میں مشغول ہوں اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے نماز پڑھ کر میں فارغ ہو چکا ہوں اور مصلی پر بیٹھا ہوا ہوں شمال کی جانب میرا منہ ہے اور میرے سامنے میری بچی ناصرہ بیگم بیٹھی ہوئی ہے اس سے آگے میرا بھتیجا مظفر احمد بیٹھا ہوا ہے اس کے آگے منصور یا منور ہے۔خواب میں میں حیران ہوتا ہوں کہ ناصرہ نے مظفر سے پردہ کیوں نہیں کیا اتنے میں مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ ناصرہ میری طرف سے اس اعتراض کو بھانپ گئی ہے اس وقت اس نے ایک دصہ لیا ہوا ہے اور وہ اپنے ہاتھ سے اس دصہ کے کونوں کو پکڑ کر ہلاتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ میں نے پر وہ کیا ہوا ہے۔اس رویا کی تعبیر میں نے یہ سمجھی کہ اللہ تعالٰی کی نصرت پس پردہ بیٹھی ہے۔یہ تو معلوم نہیں ہوا کہ مظفر کون ہے مگر اس خواب سے اتنا ضرور معلوم ہوتا ہے کہ جو مظفر ہے اسے بھی یہ معلوم نہیں کہ نصرت اس کے پس پردہ بیٹھی ہے۔۔۔اس رویا سے مجھے اتنی تسلی ضرور ہوئی کہ اس جنگ میں خداتعالی کا دخل ہے اور جس جنگ میں خدا تعالیٰ کا دخل ہو اس کا نتیجہ اسلام اور احمدیت کے لئے مضر نہیں ہو سکتا۔رپورٹ مجلس مشاورت 1941ء صفحہ 135 237 9۔مئی 1941ء فرمایا : جب ہرئیس * Herr Hess) انگلستان میں اترا میں سندھ میں تھا رات کو میں نے ریڈیو پر خبریں سنیں ان میں اس کے اترنے کا کوئی ذکر نہ تھا یوں وہ اتر چکا تھا رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بڑا جرمن لیڈر ہوائی جہاز سے انگلستان میں اترا ہے صبح میں نے بعض دوستوں کو خطوط لکھے تو ان میں اس کا ذکر کر دیا کیونکہ صبح کی خبروں میں ریڈیو پر یہ خبر بھی آگئی تھی۔میں نے خواب میں جو جرمن لیڈر دیکھا اس کا اور نام تھا مگر خواب میں بعض اوقات ایک ی ہر ایس 10 - مئی 1941ء کو انگلستان کے ساحل پر پیرا شوٹ کے ذریعہ اترا تھا (مرتب)