رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 153 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 153

153 کو نسا فرقہ ہے تو اس نے جواب دیا کہ ہندوستان کے ایک شخص نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہے ہم اس کے مرید ہیں پھر وہ کچھ خلافت کا بھی ذکر کرتا ہے کہ وہاں ہمارا خلیفہ ہے مجھے اس پر خواب میں خوشی ہوتی ہے اور میں اسے بتانا چاہتا ہوں کہ جس کے متعلق تم کہتے ہو وہ خلیفہ میں ہی ہوں وہ میری بات فور اُ سمجھ کر اشارہ کرتا ہے کہ آپ بولیں نہیں اور اس کے بعد اس نے الگ یا کان میں مجھے بتایا کہ ہم چند لوگ احمدی ہیں اور باقی لوگ وہر یہ ہیں۔میں پوچھتا ہوں یہ کو نسا علاقہ ہے تو وہ کہتا ہے روس کا علاقہ ہے اور کہتا ہے کہ میں مناسب نہیں سمجھتا کہ ان لوگوں کو آپ کا پتہ لگ جائے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔یہ رویا بھی اس امر کی خوشخبری ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہے تو روس میں احمدیت کی تبلیغ کے ذرائع کھول دے ممکن ہے ترکی کے علاقے کی طرف یا ایران کے علاقہ کی طرف اللہ تعالیٰ روس میں تبلیغ اسلام کا رستہ کھول دے۔الفضل -7 مئی 1945ء صفحہ 3۔2 نیز دیکھیں۔الفضل 5۔فروری 1957ء صفحہ 3 جون 1940ء 229 فرمایا : میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ انگلستان گیا ہوں اور انگریزی حکومت مجھ سے کہتی ہے کہ آپ ہمارے ملک کی حفاظت کریں۔میں نے اس سے کہا کہ پہلے مجھے اپنے ذخائر کا جائزہ لینے دو پھر میں بتا سکوں گا کہ میں تمہارے ملک کی حفاظت کا کام سرانجام دے سکتا ہوں یا نہیں۔اس پر حکومت نے مجھے اپنے تمام جنگی محکمے دکھائے اور میں ان کو دیکھتا چلا گیا۔آخر میں میں نے کہا کہ صرف ہوائی جہازوں کی کمی ہے اگر مجھے ہوائی جہاز مل جائیں تو میں انگلستان کی حفاظت کا کام کر سکتا ہوں۔جب میں نے یہ کہا تو معامیں نے دیکھا کہ امریکہ کی طرف سے ایک تار آیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ۔The American Government has delivered 2800 aeroplanes to the British Government۔یعنی امریکی گورنمنٹ نے دو ہزار آٹھ سو ہوائی جہاز برطانوی حکومت کو دیے ہیں اس کے بعد