رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 151
151 جس کے متعلق مجھے معلوم ہوا کہ وہ کوئی بادشاہ ہے پھر الہام ہوا " ایبڈی کیٹ۔۔۔اس الہام پر ابھی تین دن ہی گزرے تھے کہ خدا تعالیٰ نے بیلجیم کے بادشاہ لیوپولڈ کو نا گہانی طور پر معزول کر دیا۔یہ کتنا عظیم الشان نشان ہے جو خداتعالی نے دکھایا تین دن پہلے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ خبر دی اور منگل کی رات کو بغیر اس کے کہ کسی اور کو علم ہو بیلجیئم کے بادشاہ نے اپنے آپ کو جرمنوں کے سپرد کر دیا اور وہ معزول ہو گیا۔الموعود ( تقریر جلسہ سالانہ 28 - دسمبر 1944ء) صفحہ 140-141۔نیز دیکھیں۔4۔جون 1940 ء صفحہ 4 و 5 - جون 1940ء صفحہ 9 و 16۔جون 1940ء صفحہ 1 و 12۔جولائی 1940 ء صفحہ 3 و 13 جولا ئی 1941ء صفحہ 2018 - تمبر 1941ء صفحه 3 و 4۔اگست 1941ء صفحہ 4 و 25۔جون 1944ء صفحہ 1 و 16۔مئی 1945ء صفحہ 5 و 28 - دسمبر 1944 ء اور اہل پیغام سے عقائد کے فیصلہ کا آسان طریق صفحہ 9 - 228 $1940 فرمایا : میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ترکوں کے علاقے میں ہوں اور ایک بڑی بھاری عمارت ہے اس میں ٹھہرا ہوا ہوں کسی نے میری دعوت کی ہے اور میں اس دعوت میں گیا ہوں جب میں دعوت سے واپس آیا ہوں تو اس وقت میں اکیلا ہوں ساتھ والے دوست جو ہیں ان میں سے کوئی بھی اس وقت ساتھ معلوم نہیں ہو تا۔عمارت جس میں ہم ٹھرنے ہوئے ہیں یوں معلوم ہوتا ہے کہ صرف ام طاہر مرحومہ میرے ساتھ ہیں اور وہ اوپر کے کمرہ میں سو رہی ہیں۔جب میں اس عمارت کے پہلے کمرے میں داخل ہوا ہوں تو مجھے پیچھے سے آہٹ سنائی دی اور مجھے شبہ ہوا کہ کوئی شخص کمرے کے اندر آنا چاہتا ہے میں نے روشندان میں سے باہر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ ایک شخص فوجی وردی پہنے ہوئے کمرے کے اندر جھانک رہا ہے میں نے کھڑکی کے پاس سے آکر باہر کی طرف جھانکا تو مجھے معلوم ہوا کہ چند فوجی افسر با ہر کھڑے آپس میں باتیں کر رہے ہیں۔ان کا منشاء یہ معلوم ہوتا ہے کہ حملہ کر کے عمارت کے اندر گھس جائیں پہرے دار اور دوسرے ساتھی اس وقت تک نہیں پہنچے۔میں نے جلدی جلدی او پر چڑھنا شروع کر دیا تا کہ ام ظاہر مرحومہ کو بیدار کردوں بہت اونچا جا کر عمارت ایسی ہے کہ ایک طرف شیڈ سا بنا ہوا ہے اور ساتھ صحن ہے۔وہاں ام طاہر سو رہی ہیں اور ایک بچہ ان کے پاس سو رہا ہے میں نے