رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 149
149 آنکھ کھل گئی۔اس خواب میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہاتھی دنیا کی علامت ہے اور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے ہاتھ ڈھیر کے نیچے آجانے کے یہ معنے ہیں کہ وہ دنیا کی محبت کے نیچے دب گئی ہے اور پرانے ڈھیر کے یہ معنے ہیں کہ یہ کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ صدیوں کی پرانی حالت بتائی جارہی ہے یعنی جس دنیا نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو مٹایا تھا وہ خود بھی خاک ہو چکی ہے تاہم دنیا کی ترقی کی خواہشات موجود تھیں اور ہمارے ہاتھوں سے اللہ تعالٰی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو پھر زندہ کرے گا اور پھر اس کی آنکھوں میں نور پیدا ہو گا پہلے اس کے جسم میں جان پڑے گی اور پھر آنکھوں میں نور ڈالا جائے گا یعنی عملی قوت آئے گی اور مردوں کو زندہ کرنے کے یہ معنے ہیں کہ یہ کام مردہ کو زندہ کرنے کے برابر ہے مگر یہ انسانی تدبیروں سے نہیں ہو گا بلکہ محض خدا تعالیٰ کے فضل سے ہو گا۔رپورٹ مجلس مشاورت 1940ء صفحہ 758 صفحہ 61 224 مارچ 1940ء فرمایا : میں نے متواتر رویا میں دیکھا ہے کہ مولوی محمد علی صاحب میرے پاس آئے ہیں اور وہ نہایت محبت اور اخلاص سے مجھے ملے ہیں اس خواب کے مطابق ظاہری رنگ میں مولوی محمد علی صاحب آئیں یا نہ آئیں اس کی تعبیر تو ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے ہمراہیوں یا ان کے خاندان کے لوگوں میں سے بعض کو کھینچ کر ہماری طرف لائے گا اور وہ خواہ کتنا ہی شور مچائیں فتح ہماری ہی ہو گی۔الفضل 5۔اپریل 1940ء صفحہ 8 225 مئی 1940ء فرمایا : جب گذشتہ جنگ ہوئی اور بیلجیم پر حملہ ہوا تو مجھے یاد ہے اس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے مجھ پر بعض غیب کی خبروں کا انکشاف کیا تھا مثلاً میں نے دیکھا کہ ایک طرف انگریز اور فرانسیسی ہیں اور دوسری طرف جرمنی ہے اور دونوں میں فٹ بال کا میچ ہو رہا ہے جرمن فٹ بال کو لاتے لاتے گول کے قریب پہنچ گئے مگر گول نہیں ہو سکا۔اتنے میں پھر اتحادی ٹیم نے طاقت پکڑ لی اور انہوں نے فٹ بال کو دوسری طرف دھکیل دیا۔جرمن یہ دیکھ کر واپس دوڑے اور انگریز بھی