رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 7 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 7

7 وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تک پہنچا تو کہنے لگا تمام مفسرین میں سے کسی نے اس سے آگے کی تفسیر نہیں لکھی۔سارے کے سارے یہاں آکر رہ گئے لیکن میں تمہیں اگلی تفسیر بھی سکھاتا ہوں چنانچہ اس نے ساری سکھائی۔جب میری آنکھ کھلی تو میں نے اس بات پر غور کیا کہ اس کا کیا مطلب ہے کہ تمام مفسرین نے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تک کی تفسیر کی ہے اس کے متعلق میرے دل میں یہ تاویل ڈالی گئی کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تک تو بندے کا کام ہے جو اس جگہ ختم ہو جاتا ہے آگے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ سے خدا کا کام شروع ہو جاتا ہے تو تمام مفسرین کے اس حصہ کی تفسیر نہ لکھنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان اس حصہ کی تفسیر تو کر سکتا ہے جو انسانوں کے متعلق ہے اور جن کاموں کو انسان کرتا ہے ان کو بیان کر سکتا ہے مگر اس حصہ کی تفسیر کرنا اس کی طاقت سے باہر ہے جس کا کرنا خد اتعالیٰ سے تعلق رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سورہ فاتحہ کے دو حصے ہیں۔آدھی بندہ کے لئے اور آدھی خدا کے لئے۔آدھی میں بندہ طالب اور خدا مطلوب۔آدھی میں خدا طالب اور بندہ مطلوب جس حصہ میں بندہ طالب ہے اور خدا مطلوب اس کے متعلق وہ بتا سکتا ہے۔دوسرا حصہ جو خدا سے تعلق رکھتا ہے اس کے متعلق کچھ نہیں بتا سکتا اور اس حصہ کی کیفیت نہیں بیان کر سکتا۔الفضل 16۔جولائی 1916ء سلحہ -10 - نیز دیکھیں۔الفضل 17 جون 1914ء صفحہ 6 ( مختصراً) یکم اپریل 1927ء صفحہ 78 و 24۔جولائی 1928ء صفحہ 7 و 20 اگست 1929ء صفحه 5 و یکم فروری 1937ء صفحہ 5 و 6 و 15 اپریل 1936ء صفحہ 7 (ضمیمہ) 2 - جون 1944ء صفحہ 1 و 7- مارچ 1944ء صفحہ 3 و 6 - نومبر 1948ء صفحہ 3 ( احمدیت کا پیغام) 22 ستمبر 1956ء ( مختصراً) صفحہ 13 18 فروری 1958ء صفحہ 12 ملا کہ اللہ ( تقریر جلسہ سالانہ 28 - دسمبر 1920ء صفحہ 41 42) فضائل القرآن ( تقریر جلسہ سالانہ 28 - دسمبر 1932ء صفحہ 289 اور الموعود ( تقریر جلسہ سالانہ 1944ء) صفحه 85-86 و تفسیر کبیر جلد اول جز اول صفحہ 6 (مطبوعہ 23 مئی 1948ء) و تفسیر کبیر جلد چهارم 155-166 (مطبوعہ مارچ 1958ء) تفسیر کبیر جلد ششم جزو چهارم حصہ سوم صفحہ 476 (مطبوعہ دسمبر 1950ء) 9 ابریل 1905ء فرمایا : ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا کہ إِنِّي مَعَ الْأَزْوَاجِ