رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 8 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 8

8 اتيك بَغْتَةً میں اپنی افواج کے ساتھ اچانک تیری مدد کے لئے آؤں گا۔جس رات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ الہام ہوا اسی رات ایک فرشتہ میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آج یہ الہام ہوا ہے کہ إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ أَتِيكَ بَغْتَةً جب صبح ہوئی تو مفتی محمد صادق صاحب نے مجھے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جو تازہ الہامات ہوئے ہیں وہ اندر سے لکھو الاؤ۔مفتی صاحب نے اس ڈیوٹی پر مجھے مقرر کیا ہوا تھا اور میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تازہ الہامات آپ سے لکھوا کر مفتی صاحب کو لا کر دے دیا کرتا تھا تا کہ وہ انہیں اخبار میں شائع کر دیں۔اس روز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب الہامات لکھ کر دیئے تو جلدی میں آپ یہ الہام لکھنا بھول گئے کہ انتی مَعَ الْأَفْوَاجِ أَتِيكَ بَغْتَةً میں نے جب ان الہامات کو پڑھا تو میں شرم کی وجہ سے یہ جرات بھی نہ کر سکتا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اس بارہ میں کچھ عرض کروں اور یہ بھی جی نہ مانتا تھا کہ جو مجھے بتایا گیا تھا اسے غلط سمجھ لوں۔اسی حالت میں کئی دفعہ میں آپ سے عرض کرنے کے لئے دروازہ کے پاس جاتا مگر پھر لوٹ آتا پھر جاتا اور پھر لوٹ آتا۔آخر میں نے جرات سے کام لے کر کہہ ہی دیا کہ رات مجھے ایک فرشتہ نے بتایا تھا کہ آپ کو الہام ہو ا تھا اپنی مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيْكَ بَغْتَةً مگر ان الہامات میں اس کا ذکر نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ نے فرمایا۔یہ الہام ہوا تھا مگر لکھتے ہوئے میں بھول گیا۔چنانچہ کاپی کھولی تو اس میں وہ الہام بھی درج تھا چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پھر اس الہام کو بھی اخبار کی اشاعت کے لئے درج فرما دیا۔تفسیر کبیر جلد ششم جز و چهارم حصہ دوم صفحہ 447-448 مطبوعہ فروری 1946ء نیز دیکھیں۔البدر 27 اپریل 1905ء تفسیر کبیر جلد پنجم حصہ دوم صفحہ 305 ( مطبوعہ نومبر 1959ء) $1905 10 فرمایا : میں ابھی سترہ سال کا تھا جو کھیلنے کودنے کی عمر ہوتی ہے کہ اس سترہ سال کی عمر میں خدا تعالیٰ نے الہا ما میری زبان پر یہ کلمات جاری کئے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ہاتھوں سے ایک کاپی پر لکھ لئے کہ اِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ کہ وہ لوگ جو تیرے متبع ہوں گے اللہ تعالیٰ انہیں قیامت تک ان لوگوں پر فوقیت اور