رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 100 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 100

100 168 1932 فرمایا : دس بارہ سال کی بات ہے میں نے رویا میں دیکھا کہ سر سکندرحیات خان کی طرف سے ایک آدمی آیا ہے جس نے ایسی وردی پہنی ہوئی ہے جیسے پنجاب گورنمنٹ کے وزراء کے ارولیوں کی ہوتی ہے اور اس کے ہاتھ میں ایک لفافہ ہے جو تار کی شکل کا ہے مگر ہے خط۔وہ کہتا ہے کہ یہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے لئے ہے۔میں نے اسے کہا کہ لاؤ یہ خط مجھے دے دو اس نے مجھے دے دیا۔میں نے اسے دیکھا تو اس میں سر سکندرحیات خاں نے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو یہ لکھا تھا کہ میں کسی کام کے متعلق آپ سے مشورہ لینا چاہتا ہوں آپ مجھے ملیں۔اس خواب کا ایک حصہ تو اسی وقت پورا ہو گیا کیونکہ سر سکندر حیات خاں جو اس وقت بہاول پور میں وزیر تھے ان کا چوہدری ظفر اللہ خاں کے نام تار آیا کہ میں بھوپال گورنمنٹ کے ایک کام کے لئے بمبئی جا رہا ہوں اور آپ سے بھی مشور لینا چاہتا ہوں آپ مجھے ملیں۔لیکن اس خواب کا ایک دوسرا حصہ بھی تھا اور وہ یہ کہ وہ پنجاب گورنمنٹ میں وزارت کے عہدے پر پہنچیں گے کیونکہ میں نے ان کے اردلی کو ایسی وردی پہنے دیکھا تھا جو پنجاب گورنمنٹ کے وزراء کے اردلیوں کی ہوتی ہے خواب کا یہ حصہ بعد میں اس طرح پورا ہوا کہ وہ پہلے ریونیو ممبر بنے اور پھر پنجاب گورنمنٹ کی وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر فائز ہوئے۔الموعود ( تقریر جلسہ سالانہ 28 - دسمبر 1944ء صفحہ 122 - 123 169 $1932 فرمایا : آج سے بارہ تیرہ سال پہلے میں نے رویا میں دیکھا کہ اُمم طاہر کا اپریشن ہوا ہے مگر میں نے دیکھا کہ ان کا اپریشن دہلی میں ہوا ہے اور مجھے اطلاع ملی ہے کہ ان کا ہارٹ فیل ہو گیا ہے۔الفضل 14۔مارچ 1944 ء صفحہ 2 170 *1932 فرمایا : میں نے خود بھی خواب دیکھا ہے کہ ایک مجلس ہے جس میں بہت سے معززین جمع ہیں