رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 99 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 99

99 هم پڑا جس نے وار کیا تھا۔اور جب میں نے دیکھا کہ بعض لوگ ڈر رہے ہیں اور دشمن اپنا وار کر چکا اور وہ دارالٹ کر اسی پر جا پڑا تو میں نے خود اس کے حملے کا مقابلہ کرنا چاہا۔اس پر اچانک ایک اور دشمن ظاہر ہوا اس نے میرا مقابلہ کیا مگر باوجود اس کے کہ اس کا وار مجھ پر تھا اور باوجود اس کے کہ وہ وار مجھ پر پڑا بھی مگر نقصان نہیں پہنچا بلکہ اس دشمن کو نقصان پہنچ گیا۔پھر ایک تیسرے دشمن نے وار کرنا چاہا مگر پیشتر اس کے کہ وہ وار کرتا خدا نے اس کا ہتھیار اس سے چھین لیا پھر چوتھی مرتبہ ایک اور دشمن ظاہر ہوا اور اس نے بھی وار کرنا چاہا مگر خدا نے وار کرنے سے پیشتر ہی اس وار کا خود ہی اسے شکار کر دیا۔تو چار متفرق طور پر وار ہوئے اور چاروں میں خدا تعالٰی نے غیر معمولی تائید اور نصرت فرمائی۔ایک وارد شمن نے کیا مگر وہ الٹ کر اس پر پڑ گیا دوسرا وار بظا ہر نشانے پر پڑا لیکن نقصان مجھے نہیں پہنچا بلکہ اس کو پہنچا جس نے وار کیا تھا۔پھر تیسرے نے دار کیا مگر پیشتر اس کے کہ وہ وار کرتا اس کا ہتھیار اس سے چھین لیا گیا پھر چوتھے نے وار کیا مگر خدا نے وہی وار اس پر وارد کر دیا یہ چاروار ہیں اور دراصل یہ چار دہائیوں کے قائم مقام ہیں ہم اس وقت چار دہائیاں ختم کر چکے ہیں یعنی جماعت کی چالیس سالہ زندگی پوری ہوئی اور ہر دس سالہ زندگی پر دشمن نے مار کھائی۔پہلے دس سال میں مجددیت کے مقابلہ میں دشمن کھڑا ہوا۔دوسرے دس سالوں میں خدا نے نبوت کی تشریح کرائی۔تیسرے دس سال میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے جو اندرونی دشمن تھے ان کا مقابلہ کرایا اور چوتھے دس سال میں سلسلہ کی بنیاد مختلف بلاد میں مضبوط کردی پس یہ چار ترقیات ہیں جو جماعت کو حاصل ہوئیں اور یہ چار دور ہیں جن سے ہماری جماعت گزری اور ہر ترقی پر دشمن نے ہمارا مقابلہ کیا لیکن اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ ابھی یہ چاروار اور کسی رنگ میں کب اور کس شکل میں ہوں مگر اتنا ضرور ہے یہ چاروں قسم کے حملے جاری رہیں گے۔پس ہمیں بھی ان حملوں کے مقابلے کے لئے تیار رہنا چاہئے اور اس خوشی کا بھی اظہار کرنا چاہئے جو چالیس سال عمر دے کر اللہ تعالٰی نے ہمیں اپنے فضل سے نوازا ہے اور ہمیں اپنے عمل اور طریق سے دشمن کو بتا دینا چاہئے کہ مومن کبھی بزدل نہیں ہو تا۔الفضل 12۔جون 1931ء صفحہ 8