روشنی کا سفر

by Other Authors

Page 91 of 104

روشنی کا سفر — Page 91

چھپن ہزار روپیہ ہر پر بیت اقصیٰ میں ہوا۔خطبہ نکاح حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی موجودگی میں پڑھا۔نواب صاحب موصوف کے خاندان میں حق مہر کے متعلق دستور تھا کہ کئی کئی لاکھ روپیہ مقرر کیا جاتا تھا اور انہوں نے اپنی خاندانی رسم کی وجہ سے اب بھی یہی کہا تھا کہ مہر زیادہ رکھا جائے مگر حضرت اقدس علیہ السلام نے اسے پسند نہ فرمایا۔البتہ مہر کے متعلق تحریر کو با قاعدہ رجسٹری کروا کے اس پر شہادتیں ثبت کروا دیں۔نکاح کی مبارک تقریب میں شمولیت کے لئے لاہور کے میاں چراغ دین صاحب ڈاکٹر حکیم نور محمد صاحب، حکیم محمد حسین صاحب قریشی، ابو غلام محمد صاحب، مستری محمد موسیٰ صاحب شیخ رحمت اللہ صاحب خواجہ کمال الدین صاحب اور خلیفہ رجب دین صاحب اور بعض دیگر احباب بھی قادیان پہنچ گئے۔رخصتانه رخصتانہ کی تقریب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد 14 مارچ 1909ء کو بروز اتوار منعقد ہوئی۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب کا بیان ہے کہ رخصتانہ نہایت سیدھی سادی طرز سے ہوا۔دو بجے حضرت اماں جان مبارکہ بیگم صاحبہ کو اپنے ساتھ لے کر میرے مکان پر ان سیٹرھیوں کے راستہ سے جو میرے مکان اور حضرت اقدس کے مکان کو ملحق کرتی تھیں، تشریف لائیں میں چونکہ بیت میں تھا اس لئے ان کو بہت انتظار کرنا پڑا۔اور جب بعد نماز میں آیا تو مجھ کو بلا کرمبارکہ بیگم صاحبہ کو بایں الفاظ نہایت درد بھری آواز سے رخصت کیا کہ ”میں اپنی یتیم بیٹی کو تمہارے سپرد کرتی ہوں اس کے بعد ان کا دل بھر آیا اور فور اسلام کرکے تشریف لے گئیں۔اب دیکھتے ہو کیسا رجوع جہاں ہوا ۸۹۔ایک امریکن سیاح کی قادیان میں آمد 17اپریل 1908ء کو شکاگو کے ایک سیاح مسٹر جارج ٹرنر اپنی بیوی مس بار دون اور ایک سکاٹ مسٹر بانسر کے ہمراہ قریباً دس بجے قادیان آئے۔بیت مبارک کے نیچے دفاتر میں ان کو بٹھایا گیا اور چونکہ انہوں نے حضرت اقدس سے ملاقات کرنے کی درخواست کی تھی اس لئے حضرت اقدس بھی وہیں تشریف لے آئے۔ڈپٹی مجسٹریٹ علی احمد صاحب ایم۔اے اور حضرت مفتی محمد صادق صاحب تر جمان بنے۔سیاح نے سلسلہ کلام شروع کرتے ہوئے سوال کیا کہ ہم نے سنا ہے کہ آپ نے مسٹر ڈوئی کو کوئی چیلنج دیا تھا۔کیا یہ درست ہے۔؟ اس کے جواب میں حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ ہاں یہ درست ہے۔ہم نے ڈولی کو چیلنج دیا تھا۔اس کے بعد سوال و جواب کا ایک سلسلہ جاری ہو گیا۔کچھ دیر بعد امریکن سیاح نے سوال کیا آپ نے جو دعویٰ کیا ہے اس کی دیا