ضیاءالحق

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 283 of 581

ضیاءالحق — Page 283

روحانی خزائن جلد ۹ ۲۸۳ ضیاء الحق تو سخت بے ایمانی ہوگی کہ وہ اس کو ظاہر نہ کرے ۔ یہ بات ظاہر ہے کہ مرشد پر مریدوں کا اسی وقت سچا اعتقاد رہ سکتا ہے کہ جب تک اس کو راست باز اور (۲۶) صادق اور حق کو یقین کریں اور دروغگو اور منتفی اور منصو بہ باز ہونا اس کا ثابت نہ ہوا اور جبکہ یہ بات ہے تو ہمارے مریدوں میں سے ہر ایک شخص اپنے دل میں سوچے کہ کیا کوئی ان سے ہمارے کہنے سے یا خود بخودآ تھم پر حملہ کرنے کے لئے امرتسر اور لودھیانہ اور فیروز پور گیا تھا ۔ ظاہر ہے کہ سب کا یہی جواب ہوگا کہ میں نہیں گیا اور نہ ایسی گندی تعلیم مجھ کو ہوئی ۔ اور یہ بات بھی ظاہر ہے کہ اگر اس چھوٹی سے جماعت میں کوئی ایسا پلید مشورہ ہوتا تو جماعت کے کل یا اکثر افراد کو ضرور اس کی خبر ہوتی خاص کر جب کہ اس جماعت کے بہت سے فاضل احباب اس جگہ جمع رہتے ہیں ۔ اور بعض وقت سو کے قریب یا زیادہ ہوتے ہیں وہ تو ضرور اس پردہ کی بات کو پا جاتے اور تو بہ پر تو بہ کرتے کہ ہم نے اس مکار آدمی کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اپنے ایمان کو ضائع کیا ۔ پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے بتلائی اور اب کہتا ہے کہ کوئی تم میں سے آتھم کو قتل کر دے تاکسی طرح پیشگوئی پوری ہو ۔ اس وقت ہم اپنے فاضل دوست مولوی حکیم نور دین صاحب کو جنہوں نے اپنے وطن سے ہجرت کر کے کئی برس سے مع اہل وعیال دائمی رہائش میرے پاس اور میرے مکان کے ایک حصہ میں اختیار کی ہے ۔ اور احباب کے ہر ایک نیک اور پاک مشورہ میں صدرنشین ہیں اور صرف نیک ظن کی وجہ سے اپنی جان مال سے حاضر ہیں مخاطب کر کے پوچھتے ہیں کہ کیا کبھی ایسے پلید مشورہ کا آپ سے ذکر آیا ۔