ضیاءالحق — Page 284
روحانی خزائن جلد ۹ ۲۸۴ ضیاء الحق ایسا ہی ہم اپنے تمام دوستوں کو مخاطب کر کے پوچھتے ہیں کہ کیا کسی ایسے نالائق مشورہ میں آپ لوگ بھی شریک ہوئے یا کوئی صاحب آپ لوگوں میں سے آتھم صاحب کے قتل کرنے کے لئے بھیجا گیا ۔ یقینا آپ لوگوں کے دل بول اٹھیں گے کہ ہماری طرف ان باتوں کا منسوب کرنا سراسر افترا ہے اور یقیناً اس بے اصل منصوبہ کے تصور سے آپ لوگوں کا ایمان زیادہ ہو گا لیکن غیروں کو باعث اجنبیت یہ حق الیقین نصیب نہیں ۔ مگر افسوس تو یہ ہے کہ وہ ان قرائن قویہ سے بھی کنارہ کشی کرتے ہیں جو صریح آتھم کو ملزم ٹھہراتے ہیں وہ نہیں سوچتے کہ جس حالت میں آتھم نے اپنے خوف کی تین حملوں پر بنا رکھی اور اس بات سے انکار کیا کہ وہ خوف اور گریہ وزاری اسلام کے رعب سے تھا تو ان تین حملوں کا کچھ ثبوت بھی تو پیش کرنا چاہیے تھا کیونکہ خوف کو پیشگوئی کی طرف منسوب کرنے کے وقت تو قرائن موجود ہیں ۔ وجہ یہ کہ پیشگوئی نہایت زور سے کی گئی تھی ۔ اور نہ صرف آتھم بلکہ اسی وقت اس مجلس کے تمام عیسائیوں پر اس کا اثر ہو گیا تھا ۔ اور پیش بندی کے طور پر اسی دم کہنا شروع کر دیا تھا کہ آتھم کے مرنے کی تو ایک ڈاکٹر نے بھی خبر دے رکھی ہے کہ چھ ماہ تک مر جائے گا ظاہر ہے یہ تمام باتیں پیشگوئی کا رعب قبول کرنے سے منہ سے نکلی تھیں ۔ اور آتھم صاحب کے دل پر ایک بھاری موثر کام کر رہا تھا اور یہ تمام قرائن چاہتے حرکتیں صادر ہوں جو شدت تھے کہ آتھم صاحب سے وه