تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 267 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 267

روحانی خزائن جلد ۷ ۲۶۷ حملہ کے بعد خدا کے ایک حملہ کا وقت اب تک نہیں آیا۔ اور اگر آ گیا تو اب تم آپ ہی بتلاؤ کہ صلیب پر فتح پانے کے لئے یا حسب اصطلاح قدیم صلیب کی کسر کے لئے جو اس صدی پر مجدد آتا اس کا نام کیا چاہیے تھا ؟ اور آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم نے کا سر الصلیب کا کیا نام رکھا ہے؟ کیا کا سر الصلیب کا نام مسیح موعود اور عیسی بن مریم نہیں ہے؟ پھر کیونکر ممکن تھا کہ اس صدی کے سر پر بجز مسیح موعود کے کوئی اور مجدد آ سکتا ؟ اس جملہ سے مراد یہ نہیں ہے کہ اسلام تلوار اور بندوق سے حملہ کرے بلکہ سچی ہمدردی سب سے زیادہ تیز ہتھیار ہے عیسائیت کو دلائل سے پست کرو مگر نیک نیتی اور نوع انسان کی محبت سے اور اس وقت خدا کی غیرت کا یہ تقاضا نہیں ہے کہ خونریزیوں اور لڑائیوں کی بنیاد ڈالے بلکہ خدا اس وقت فقط یہ چاہتا ہے کہ انسان کی نسل پر رحم کر کے اپنے کھلے کھلے نشانوں کے ساتھ اور اپنے قوی دلائل اور اپنی قدرت نمائی کے زور بازو سے شرک اور مخلوق پرستی سے ان کو نجات دے۔ منہ ہر یک صدی کے سر پر مجدد تو آتا ہے اور اس میں ایک حدیث موجود ہے مگر مسیح موعود کے آنے کے لئے قرآن شریف بلند آواز سے وعدہ فرما رہا ہے۔ سورۃ فاتحہ کی یہ دعا کہ خدا سے دعا کرو کہ خدا تمہیں اُس وقت کے فتنہ سے بچاوے جبکہ خدا کے مسیح موعود کی تکفیر اور تکذیب ہوگی اور زمین پر عیسائیت کا غلبہ ہو گا صاف لفظوں میں اس موعود کی خبر دیتی ہے۔ ایسا ہی آیت إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ ے صاف بتلا رہی ہے کہ جب ایک قوم پیدا ہوگی کہ اس ذکر کو دنیا سے مٹانا چاہے گی تو اس وقت خدا آسمان سے اپنے کسی فرستادہ کے ذریعہ سے اس کی حفاظت کرے گا۔ منہ الحجر: ١٠