تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 241 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 241

روحانی خزائن جلد۱۷ ۲۴۱ تمام قوتوں سے بھرا ہوا ہے یعنی اسلام یہ صرف ایک ہی دفعہ دجال کے ہاتھ سے قتل ہونا تھا۔ سوجیسا کہ مقدر تھا یہ مشرقی زمین میں قتل ہو گیا اور نہایت بے دردی سے اس کے جسم کو چاک کیا گیا اور پھر دجال نے یعنی اس کی عمر کے خاتمہ نے چاہا کہ یہ جوان زندہ ہو چنانچہ اب وہ خدا کے مسیح کے ذریعہ سے زندہ ہو گیا اور اب سے اپنی تمام طاقتوں میں دوبارہ بھرتا جائے گا اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جائے گا ولا ترد عـلیـه مـوتـة الامـوتته الاولى۔ واذا هلک الدجال فلا دجّال بعده الى يوم القيامة امر من لدن حكيم عليم ونبأ من عند ربنا الكريم وبشارة من الله الرء وف الرحيم لايأتي بعد هذا الا نصر من الله وفتح الرءوف عظيم۔ اے قادر خدا! تیری شان کیا ہی بلند ہے تو نے اپنے بندہ کے ہاتھ پر کیسے کیسے بزرگ نشان دکھلائے ۔ جو کچھ تیرے ہاتھ نے جمالی رنگ میں آتھم کے ساتھ کیا اور پھر جلالی رنگ میں لیکھرام کے ساتھ کیا یہ چمکتے ہوئے نشان عیسائیوں میں کہاں ہیں اور کس ملک میں ہیں کوئی دکھلا دے۔اے قادر خدا! جیسا تو نے اپنے اس بندہ کو کہا کہ میں ہر میدان میں تیرے ساتھ ہوں گا اور ہر ایک مقابلہ میں روح القدس سے میں تیری مددکروں گا آج عیسائیوں میں ایسا شخص کون ہے جس پر اس طور سے غیب اور اعجاز کے دروازے کھولے گئے ہوں۔ اس لئے ہم جانتے ہیں اور بچشم خود دیکھتے ہیں کہ تیرا وہی رسول فضل اور سچائی لے کر آیا ہے جس کا نام محمد مصطفی صلے اللہ علیہ وسلم ہے۔ حضرت عیسی کی نبوت کو بھی اسی کے وجود سے رنگ اور رونق ہے ۔ ورنہ حضرت مسیح کی نبوت پر اگر گذشتہ قصوں کو الگ کر کے کوئی زندہ ثبوت مانگا جائے تو ایک ذرہ کے برابر بھی ثبوت نہیں مل سکتا اور قصے تو ہر ایک قوم کے پاس ہیں کیا ہندوؤں کے پاس نہیں ہیں؟ اور منجملہ ان دلائل کے جو میرے مسیح موعود ہونے پر دلالت کرتے ہیں وہ ذاتی نشانیاں ہیں جو مسیح موعود کی نسبت بیان فرمائی گئی ہیں اور ان میں سے ایک بڑی نشانی یہ ہے کہ