تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 240 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 240

روحانی خزائن جلد۱۷ ۲۴۰ کوئی نظیر نہیں ۔ اسلام کی مزاحمت کے لئے یہی ایک بھاری فتنہ تھا جو ظہور میں آگیا ۔ اب ۸۹) اس کے بعد قیامت تک کوئی ایسا بڑا فتنہ نہیں ۔ اے کریم ! تو ایسا نہیں ہے کہ اپنے مذہب اسلام پر دو موتیں جمع کرے ایک موت جو عظیم ابتلا تھا اور جو مسلمانوں اور اسلام کے لئے مقد رتھا وہ ظہور میں آ گیا ۔ اب اے ہمارے رحیم خدا! ہماری روح گواہی دیتی ہے کہ جیسا کہ تو نے نوح کے دنوں میں کیا کہ بہت سے آدمیوں کو ہلاک کر کے پھر تجھے رحم آیا اور تو نے توریت میں وعدہ کیا کہ میں پھر اس طرح انسانوں کو طوفان سے ہلاک نہیں کروں گا۔ پس دیکھ اے ہمارے خدا کہ اس امت پر یہ طوفان نوح کے دنوں سے کچھ کم نہیں آیا ۔ لاکھوں جانیں ہلاک ہو گئیں اور تیرے نبی کریم کی عزت ایک نا پاک کیچڑ میں پھینک دی گئی۔ پس کیا اس طوفان کے بعد اس امت پر کوئی اور بھی طوفان ہے یا کوئی اور بھی دجال ہے جس کے خوف سے ہماری جانیں گداز ہوتی رہیں۔ تیری رحمت بشارات دیتی ہے کہ ”کوئی نہیں کیونکہ تو وہ نہیں کہ اسلام اور مسلمانوں پر دو موتیں جمع کرے مگر ایک موت جو واقع ہو چکی ۔ اب اس ایک دفعہ کے قتل کے بعد اس خوبصورت جو ان کے قتل پر کوئی دجال قیامت تک قادر نہیں ہوگا۔ یا درکھو اس پیشگوئی کو ۔ اے لوگو! خوب یا د رکھو کہ یہ خوبصورت پہلوان کہ جو جوانی کی حمد اقبال کے لفظ کی نسبت ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں کہ اس سے وہ خونی شخص مراد نہیں ہے جس کی مسلمانوں کو انتظار ہے بلکہ اس سے صرف ایک فرقہ مراد ہے جو کتابوں کی تحریف اور تبدیل کر کے سچائی کو دفن کرتا ہے اور دجال کے قتل کرنے سے صرف یہ مراد ہے کہ ان کو دلائل کے ساتھ مغلوب کیا جائے اور مسیح ابن مریم جو خطرناک بیماروں کو جو بوجہ شدت فشی مُردوں کی طرح تھی زندہ کرتا تھا اس زمانہ میں اس کے نمونہ پر مسیح موعود کا یہ کام ہے کہ اسلام کو زندہ کرے جیسا کہ براہین احمدیہ میں یہ الہام ہے کہ يقيم الشريعة ويحى الدين - منه