تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 345 of 769

تریاق القلوب — Page 345

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۴۵ تریاق القلوب ہے ۔ دیکھو انڈین لاء رپورٹ نمبرا اکلکتہ ۷۱۳ ۱۲۰ کلکتہ ۳ ۱۳ ۔ اور ۶ الہ آبا د و ۲۶ ۔ المرقوم ۷ اگست ۹۷ اس حکم کی تفصیل یہ ہے کہ جب صاحب بہادر مجسٹریٹ ضلع امرتسر یکم اگست کو میری گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کر چکے تو اُن کو ۷ے راگست کو یعنی حکم سے 4 دن بعد ہدایات مذکورہ بالا پر غور کرنے سے پتہ لگا کہ اس حکم میں غلطی ہوئی اور اُنہوں نے سمجھا کہ میرے اختیار میں نہیں تھا کہ میں ایک ایسے ملزم کی گرفتاری کے لئے جو غیر ضلع میں سکونت رکھتا ہے وارنٹ جاری کرتا ۔ تب اُنہوں نے اپنے حکم وارنٹ کو جو عدالت سے نکل چکا تھا اس طرح پر روکنا چاہا کہ ۷ را گست ۱۷ء کو صاحب مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ کے نام تا روی کہ ہم سے وارنٹ کے اجرا میں غلطی ہوئی ہے ۔ وارنٹ کو روک دیا جائے لیکن اگر وہ وارنٹ درحقیقت یکم اگست ۹۷ہ ء کو جاری ہو جاتا تو اتنی مدت بعد یعنی سے راگست ۱۸۹۷ء کو اس کو روکنا ایک فضول امر تھا کیونکہ ان دونوں ضلعوں میں تھوڑا ہی فاصلہ تھا۔ مدت سے اُس وارنٹ کی تعمیل ہو چکتی اور گرفتاری کی ذلت اور مصیبت ہمیں پیش آجاتی لیکن خدا تعالی کی قدرت ایسی ہوئی جس کا اب تک ہمیں بھید معلوم نہیں کہ وہ وارنٹ با وجود چھ دن گذر جانے کے عدالت مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ میں پہنچ نہ سکا یہاں تک کہ تار پہنچنے پر صاحب ضلع تعجب میں پڑے کہ یہ کیسا وارنٹ ہے جس کے روکنے کے لئے تار آئی ۔ غرض کچھ بھی پتہ نہیں لگتا کہ وہ وارنٹ جاری ہو کر پھر کہاں گیا کچھ تعجب نہیں کہ کسی اہلمد کی غفلت سے بستہ میں پڑا رہا ہو ۔ اور پھر آخر یہ قانون بھی نکل آیا کہ غیر ضلع میں کسی ملزم کے نام وارنٹ جاری نہیں ہوسکتا۔ اب جب ایک نظر سے انسان ان الہاموں کو دیکھے جن کو ابھی ہم لکھ آئے ہیں جن میں رحمت اور نصرت کا وعدہ حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے' ۹۷ء “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)