تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 344 of 769

تریاق القلوب — Page 344

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۴۴ تریاق القلور کلارک ساکن امرتسر کے قتل کرنے کی ترغیب دی۔ اس بات کے یقین کرنے کے لئے وجہ ہے کہ مرزا غلام احمد مذکور نقض امن کا مرتکب ہوگا یا کوئی قابل گرفت فعل کرے گا جو باعث نقض امن اس ضلع میں ہوگا ۔ اس بات کی خواہش کی گئی ہے کہ اس سے حفظ امن کے لئے ضمانت طلب کی جائے۔ واقعات اس قسم کے ہیں کہ جس سے اس کی گرفتاری کے لئے وارنٹ کا شائع کرنا زیر دفعہ ۱۴ ضابطہ فوجداری ضروری معلوم ہوتا ہے۔ لہذا میں اس کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کرتا ہوں اور اس کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ آکر بیان کرے کہ کیوں زیر دفعہ ے ا ضابطہ فوجداری حفظ امن کے لئے ایک سال کے واسطے ہیں ہزار روپیہ کا مچلکہ اور میں ہزار روپیہ کی دو الگ الگ ضمانتیں اس سے نہ لی جائیں۔ دستخط اے۔ ای۔ مارٹینو ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر کیم اگست ۱۸۹۷ء اس حکم کی تاریخ سے جو یکم اگست ۱۸۹۷ ء ہے ظاہر ہے کہ وارنٹ یکم اگست ۹۷ہ ء کو جاری ہوا تھا۔ اور اس وارنٹ سے مطلب یہ تھا کہ تا مجھے گرفتار کر کے حاضر کیا جائے اور سزا سے پہلے گرفتاری کی ذلت پہنچائی جائے ۔ مگر یہ تصرف غیبی کس قدر ایک طالب حق کے ایمان کو بڑھاتا ہے کہ باوجود یکہ امرتسر سے ایسا وارنٹ جاری ہوا مگر خدا تعالیٰ نے جیسا کہ مندرجہ بالا الہامات میں اُس کا وعدہ تھا اس وارنٹ سے بھی عجیب طور پر محفوظ رکھا۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ اگر حکم کے مطابق یہ وارنٹ عدالت سے جاری ہو جاتا تو قبل اس کے کہ ۷ اگست 19 کا حکم انتقال مثل کے لئے نفاذ پا تا وارنٹ کی تعمیل ہو جاتی کیونکہ امرتسر اور قادیان میں صرف ۲۵ کوس کا فاصلہ ہے اور وہ حکم جو ر اگست 99ء کو مجسٹریٹ ضلع امرتسر نے اس مقدمہ کے بارے میں دیا تھا وہ یہ ہے:۔ میں نے وارنٹ کا جاری کرنا روک دیا ہے کیونکہ یہ مقدمہ میرے اختیار میں نہیں سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” ۹۷ء “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)