سُرمہ چشم آریہ — Page 295
روحانی خزائن جلد ۲ ۲۸۳ سرمه چشم آرید پاک طریقے اور تزکیہ نفس کی خالص تدبیریں وید میں ہرگز نہیں ہیں پرستش کی جڑھ تلاوت کلام الہی ہے کیونکہ محبوب کا کلام اگر پڑھا جائے یا سنا جائے تو ضرور بچے محبت کے لئے محبت انگیز ہوتا ہے اور شورش عشق پیدا کرتا ہے۔ مگر آریہ لوگ اس سے کوسوں دور ہیں ۔ اگر وید کو پڑھیں تو انہیں اس کی حقیقت بھی معلوم ہو ۔ اب تو ان کی پرستش یہی ہے کہ وہ ناحق گھی وغیرہ چیزوں کو ہوم کے خیال سے آگ پر بر باد کرتے ہیں اگر یہ چیزیں کسی کو کھانے کو دے دیں تب بھی کچھ بات ہو۔ برکات روحانیہ و محبت دوطرفہ کا تو کیا ذکر کریں اس نعمت سے متمتع ہونا تو وید کے رشیوں کی نسبت بھی ثابت نہیں ہوتا بلکہ یہ بھی ثابت نہیں ہوتا کہ وہ کون تھے کیا نام تھا کس شہر میں رہا کرتے تھے اور کس عمر میں الہام پایا تھا اور ان کے ملہم ہونے کے کیا کیا ثبوت ہیں۔ یہ جو سنایا جاتا ہے کہ ان کا نام اگنی ووایو یعنی بقيه حاشیه ۲۳۵ پیشگوئی وحی پاکر یوں بیان کیا ہے۔ دیکھو میرا بندہ جسے میں سنبھالوں گا میرا (۲۳۵) برگزیدہ جس سے میرا جی راضی ہے۔ میں نے اپنی روح اس پر رکھی وہ قوموں پر راستی ظاہر کرے گا۔ وہ نہ گھٹے گا اور نہ تھکے گا جب تک راستی کو زمین پر قائم نہ کرے۔ بیابان اور اس کی بستیاں کیدار ( یعنی عرب) کے آباد دیہات ( جس سے مکہ معظمہ وغیرہ مراد ہیں ) اپنی آواز بلند کریں ۔ خداوند ایک بہادر کی مانند نکلے گا ( خداوند سے مرادظلّی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں کیونکہ وہ مظہر اتم الوہیت اور درجہ سوم قرب پر ہیں جیسا کہ کئی دفعہ ہم بیان کر چکے ہیں) وہ اپنے تئیں اپنے دشمنوں پر قومی دکھلائے گا۔ قدیم سے میں خاموش رہا ہوں اور ستایا اور آپ کو رو کے گیا پر اب میں اس عورت کی طرح جو دروزہ میں ہو چلاؤں گا۔ میں پہاڑوں اور ٹیلوں کو ویران کر ڈالوں گا اور اندھوں کو اس راہ سے جسے دے نہیں جانتے لے جاؤں گا۔