شحنۂِ حق

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 439 of 548

شحنۂِ حق — Page 439

روحانی خزائن جلد ۲ ۴۲۵ شحنه حق لیکھرام پشاوری کے علم اور عقل کا نمونہ یہ وہی لیکھر ام آریہ ہے جس نے ہماری نسبت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت حضرت مسیح کی نسبت بہتان لگانا ۔ گندیاں گالیاں دینا گندے اشتہار چھپوانا بے اصل تو ہین کو اعتراض کی صورت میں پیش کرنا اپنا دستور مقرر کر رکھا ہے۔ ہماری کتاب براہین احمدیہ کے رڈ میں اسی ہندو نے جس کا نام عنوان میں درج ہے چند اوراق چھپوائے ہیں اور جیسا کہ ان لوگوں کی عادت ہے بہت کچھ افترا اور بے جا تو ہین اور ایک بد بودار بیوقوفی کے ساتھ قرآن شریف پر اعتراض کئے ہیں۔ یہ کتاب جس کا نام تکذیب براہین احمد یہ رکھا ہے اس شخص کی لیاقت علمی و اندازہ عقلی کا ایک آئینہ ہے۔ ہمیں ہرگز امید نہیں کہ کوئی تمیز دار ہندو اس کتاب کو پڑھ کر پھر یہ رائے ظاہر کر سکے کہ اس کے مؤلف کو عقل اور فہم اور علم دین سے کچھ حصہ ہے یا تہذیب اور شرافت سے اس کی (۷۳) فطرت کو کچھ تعلق ہے۔ اس کتاب کی حقیقت سے ہمیں بخوبی واقفیت ہے اور ہمیں اس وقت ان ہندوؤں کی عقل پر نہایت افسوس ہے جنہوں نے ایک ایسے جاہل لا یعقل کے سیہ کردہ کا غذات کو قیمتا خریدنا چاہا ہے ہم عنقریب گند اور افترا اس جہل مجسم کا اپنی مبسوط کتاب براہین احمدیہ کے حصہ پنجم میں ظاہر کریں گے اور نہایت صاف طور پر دکھلا دیں گے کہ آریوں کے لئے ایسے شخص کی رہنمائی اور اس کی یہ کتاب قابل شرم ہے یا نہیں ۔ اگر ہم چاہتے تو رڈ اس کتاب کا جو رسالہ کے طور پر ہمارے پاس تیار پڑا ہے اس کتاب کے شائع ہونے سے پہلے شائع کر دیتے لیکن ہم پہلے آریوں کی