سَت بچن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 317 of 550

سَت بچن — Page 317

روحانی خزائن جلد ۱۰ ۳۱۵ اسلامی اصول کی فلاسفی مضمون عالیجناب حضرت میرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان جس کو مولا نا مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی نے ہم مقام لاہور جلسہ اعظم مذاہب دھرم مہوتسو میں ۲۷ دسمبر ۱۸۹۶ء کو کھڑے ہو کر سنایا۔ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نحمده و نصلّى على رسوله الكريم دعوئی اور دلیل الہامی کتاب سے ہونا ضروری ہے آج اس جلسہ مبارک میں جس کی غرض یہ ہے کہ ہر ایک صاحب جو بلائے گئے ہیں سوالات مشتہرہ کی پابندی سے اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان فرماویں۔ میں اسلام کی خوبیاں بیان کروں گا ۔ اور اس سے پہلے کہ میں اپنے مطلب کو شروع کروں اس قدر ظاہر کر دینا مناسب سمجھتا ہوں کہ میں نے اس بات کا التزام کیا ہے کہ جو کچھ بیان کروں خدائے تعالیٰ کے پاک کلام قرآن شریف سے بیان کروں کیونکہ میرے نزدیک یہ بہت ضروری ہے کہ ہر ایک شخص جو کسی کتاب کا پابند ہو اور اس کتاب کو ربانی کتاب سمجھتا ہو وہ ہر ایک بات میں اسی کتاب کے حوالہ سے جواب دے اور اپنی وکالت کے اختیارات کو ایسا وسیع نہ کرے کہ گویا وہ ایک نئی کتاب بنا رہا ہے۔ سو چونکہ آج ہمیں قرآن شریف کی خوبیوں کو ثابت کرنا ہے اور اس کے کمالات کو دکھلانا ہے اس لئے مناسب ہے کہ ہم کسی بات میں اس کے اپنے بیان سے باہر نہ جائیں اور اسی کے اشارہ یا تصریح کے موافق اور اسی کی آیات کے حوالہ سے ہر ایک مقصد کوتحریر کریں تا ناظرین کو موازنہ اور مقابلہ کرنے کے لئے آسانی ہو اور چونکہ ہر ایک صاحب جو پابند کتاب ہیں اپنی اپنی الہامی کتاب کے بیان کے پابند ر ہیں گے اور اسی کتاب کے اقوال پیش کریں گے اس لئے ہم نے اس جگہ احادیث کے بیان کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ تمام صحیح