سَت بچن — Page 318
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۳۱۶ اسلامی اصول کی فلاسفی حدیثیں قرآن شریف سے ہی لی گئی ہیں اور وہ کامل کتاب ہے جس پر تمام کتابوں کا خاتمہ ہے۔ غرض آج قرآن کی شان ظاہر ہونے کا دن ہے اور ہم خدا سے دعا مانگتے ہیں کہ وہ اس کام میں ہمارا مددگار ہو۔ آمین سوال اول کا جواب معزز ناظرین کو خیال رہے کہ اس مضمون کے ابتدائی صفحوں میں بعض تمہیدی عبارتیں ہیں جو بظاہر غیر متعلق معلوم دیتی ہیں مگر اصل جوابات کے سمجھنے کے لئے پہلے ان کا سمجھنا نہایت ضروری ہے اس لئے صفائی بیان کے لئے قبل از شروع مطلب ان عبارتوں کو لکھا گیا کہ تا اصل مطلب سمجھنے میں دقت نہ ہو۔ اقسام حالات ثلاثہ انسانی اب واضح ہو کہ پہلا سوال انسان کی طبعی اور اخلاقی اور روحانی حالتوں کے بارے میں ہے۔ سو جاننا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے پاک کلام قرآن شریف نے ان تین حالتوں کی اس طرح پر تقسیم کی ہے کہ ان تینوں کے لئے علیحدہ علیحدہ تین مبد پھہرائے ہیں یا یوں کہو کہ تین سرچشمے قرار دیئے ہیں جن میں سے جدا جدا یہ حالتیں نکلتی ہیں۔ (۱) نفس اماره پہلا سر چشمہ جو تمام طبیعی حالتوں کا مورد اور مصدر ہے اس کا نام قرآن شریف نے نفس امارہ رکھا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ ل یعنی نفس امارہ میں یہ خاصیت ہے کہ وہ انسان کو بدی کی طرف جو اس کے کمال کے مخالف اور اس ا يوسف : ۵۴