سَت بچن — Page 316
بسم الله الرحمن الرحيم اسلام اس عنوان کے نیچے ہم اس عظیم الشان مضمون کو درج کریں گے جو حضرت میرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان کی طرف سے جلسہ اعظم مذاہب پر جو دسمبر ۱۸۹۶ء میں منعقد ہوا تھا پڑھا گیا۔ اس کا نفرنس کے محرکوں کی طرف سے مفصلہ ذیل پانچ سوال اس غرض کے لئے شائع ہوئے تھے کہ مختلف مذاہب کے علماء ان کے جوابات اپنے اپنے مذہب کے رو سے اس جلسہ میں پیش کریں۔ -1 انسان کی جسمانی، اخلاقی اور روحانی حالتیں۔ 2 انسان کی زندگی کے بعد کی حالت یعنی عقی 3۔ دنیا میں انسان کی ہستی کی اصل غرض اور اس غرص کی تکمیل کے اسباب ۔ -4 کرم یعنی اعمال کا اثر دنیا و عاقبت میں ۔ 5۔ علم یعنی گیان اور معرفت کے ذرائع اور وسیلے۔