روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 634 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 634

۔وہ ہمیشہ شریروں کی صحبت سے مجتنب رہتا ہے اور اولیاء اللہ کی طرح دین کے لئے غیرت مند ہوتا ہے۔وہ دین کی پناہ اور مسلمانوں کی جائے حفاظت ہوتا ہے اور اپنی دعاسے قضا کو ٹال دیتا ہے صفحہ۱۳۰۔تو ہزار ٹکریں مارتا رہے مگر تیری مشکل حل نہیں ہوتی لیکن جب تو اس کے سامنے جاتا ہے تو اس کی ایک دعا کافی ہوتی ہے۔اس جہان میں اس کی زندگی شیر کی زندگی کی طرح ہوتی ہے یعنی دوسروں کو اس کے شکار سے غذا میسر آتی ہے۔کبھی وہ دین اسلام کی خاطر نشان دکھاتا ہے اور کبھی بدبختوں کے ساتھ اسے لڑائی کا معرکہ پیش آتا ہے۔وہ خدائے کریم کی طرف سے مظفر ومنصور ہوتا ہے اور شریعت کی مشکلات کو حل کرنے والا ہوتا ہے۔اُس یارِ ازلی کی محبت کا نور اس کے چہرہ سے برستا ہے اور اس عالی جناب کی شان کی اس میں چمک ہوتی ہے۔اہل کشوف کے کشف اُسی کی خاطر ہوتے ہیں اور ستاروں سے بھی اس کی تشریف آوری کی آواز آتی ہے۔غرض ولایت کا مقام بہت سے نشان رکھتا ہے یہ نہیں کہ جو گدڑی پہن لے وہ ولیوں میں شمار ہونے لگے۔اس ساری دولت کی کنجی محبت اور وفا ہے خوش قسمت ہے وہ جسے ایسی دولت مل جائے۔فقر کی باتیں چوری کر کے بھی بیان کی جا سکتی ہیں لیکن اس راہ کے مردوں کی علامت صدق وصفا ہے۔راہِ راست کی مشکلات کی تفصیل میں کیا بیان کروں کہ ہر قدم کے لئے گریہ وزاری لازمی ہے۔خدا کرے وہ جل جائے جو دوست کی راہ میں نہیں جلتا خدا کرے وہ مر جائے جو فنا سے بھاگتا ہے۔کوئی سر فتح وظفر کا تاج نہیں پہن سکتا سوائے اُس کے جو دین کی حفاظت کے لئے قربان ہو۔کسی شخص کو آسمانی نشان نہیں ملتے مگر اُسی کو جو خدا کی خاطر فنا ہو جائے۔وہی شخص خوراق اور معجزوں کے درجہ پر پہنچتا ہے جو دوستی اور برگزیدگی کے مقام پر ہو۔ضرورت ہے کہ دین میں ایسا امام آیا کرے جب خلقت جاہل بے دین اور ُمردوں کی طرح ہو جائے۔اہل جہان سب اس کے زیر بارِ احسان ہوتے ہیں کیونکہ وہ مذہبِ اسلام کی پناہ ہوتا ہے۔اگرچہ وہ تلوار نہیں رکھتا مگر دلیل کی تلوار سے اُس قوم کی صفیں الٹ دیتا ہے جو گمراہ ہو