روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 633 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 633

ترجمہ فارسی عبارات ٹائٹل مسیح ہندوستان میں۔بے حد و قیاس حمد اور بے انتہاء اور لا متناہی تشکر رحیم و کریم خدا بادشاہ جن و انس جو گوہر بے بہا اور بھٹکے ہوؤں کے نسخہ کیمیا کا راہنما ہے صفحہ ۱۰۳۔کیونکہ آپ سلیمان علیہ السلام کے توابع اور لواحق میں سے تھے اس بنا پر عرب کے لوگ آپ کو سلیمانی کہہ کر پکارتے تھے۔صفحہ۱۲۹۔انسانوں میں وہی خدا کی طرف سے کامل ہوتا ہے جو روشن نشانوں کے ساتھ خدا نما ہوتا ہے۔اُس کے چہرہ سے عشق اور صدق وصفا کا نور چمکتا ہے، کرم، انکسار اور حیا اس کے اخلاق ہوتے ہیں۔اُس کی ساری صفات خدا کی صفات کا پر تو ہوتی ہیں اور اُس کا استقلال بھی انبیاء کے استقلال کی مانند ہوتا ہے۔اُس کے چشمہ میں ابدی فیضان کا سمندر موجزن ہوتا ہے اور اس کے چہرہ میں خدائے بزرگ کا چہرہ نظر آتا ہے۔اُس کی پرواز ہر وقت آسمان کی طرف ہی ہوتی ہے اور اُس کا وجود مصطفی کی طرح سراسر رحمت ہوتا ہے۔خدا اُس کی تشریف آوری کی خبر قرآن مجید میں دیتا ہے اور رسول کی طرف سے بھی سینکڑوں ثنا اور سلام بھیجے جاتے ہیں۔وہ اپنے معشوق کی راہ میں کبھی اخلاص میں کمی نہیں آنے دیتا۔خواہ مصیبتوں کا طوفان کتنے ہی زوروں پر ہو۔اُس عزت والے دوست کی راہ میں وہ کسی بلا سے نہیں ڈرتا خواہ اُس یار کے راستے میں اژدہا بیٹھا ہو۔وہ نیند اور عیش کو اپنے اوپر حرام کر لیتا ہے جبکہ سب نیک وبد اس عیش وعشرت کی بلا میں گرفتار ہوتے ہیں۔اُس کا دل ہاتھ سے اور ٹوپی سر سے گری ہوئی ہوتی ہے اور ہر قسم کی خود بینی اور ریا سے پاک ہوتا ہے۔اُس کا اصول صرف خلقت پر رحم اور لُطف ہے اور اس کا طریقہ کلی طور پر ہمدردی اور سخاوت ہوتا ہے۔اس کا شریف دل ہمیشہ اس حسرت سے غمگین رہتا ہے کہ ُبرے لوگوں کی جماعت کس طرح ہدایت پائے گی