روئداد جلسۂ دعا — Page 635
۱۳۱۔رب کریم کے پاس سے وہ ایک پہلوان کی طرح آتا ہے اور ہر لحظہ اس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ صدق کی مدد کرے۔کشتی اور لڑائی کے دن وہ بڑھ بڑھ کر ہاتھ دکھاتا ہے صرف اس امید پر کہ کوئی جان نجات پا جائے۔یہی خدا کے برگزیدہ لوگوں کی جماعت ہے ہمارے خدا کی طرف سے ان کی یہی نشانیاں مقرر ہیں۔وہ اپنا ہر سانس جنگ اور لڑائی میں گزارتے ہیں تا کہ فتنوں سے لوگوں کی حفاظت ہو۔تیری رات آرام سے نیند میں بسر ہوتی ہے اس لئے کہ وہ بڑی درد مندی سے تیری پاسبانی کرتے ہیں۔تو اُن مردانِ کارزار کی ہمت کا غلام بن جا کہ مردانِ جنگ کے طفیل ہی عورتوں اور مردوں کو امن حاصل ہوتا ہے۔وہی جو انمرد دینِ اسلام کی ُپشت وپناہ ہوتا ہے جس کا دل دین مصطفی کے لئے خون ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سب لایق اور نیک فطرت لوگوں کا سر عاجزی سے ان لوگوں کی درگاہ پر جھکا رہتا ہے۔ان بہادر لوگوں کے مقابل تکبر اور بڑائی کرنا بے وقوفی ہے، جو تکبر کرتا ہے وہ سخت بے حیا ہے۔تکبر کا کیا موقع ہے کہ وہ تو ہر انسان کی جائے پناہ ہیں انہی کی طفیل سب کی عزتیں محفوظ ہیں۔اگر تو ان کی پناہ کی جگہ سے ایک لحظہ بھی جدا ہو تو ایمان کی پونجی اور دولت تجھ سے جدا ہو جائے گی۔ان مخلص راستبازوں کا سرتبر کے نیچے رہتا ہے تا کہ اُس قوم کا سر بچ جائے جو مصیبت میں ہو۔ان کا اصول محض ہمدردی محبت اور شفقت ہے اور ان کا طریقہ عاجزی اور رضا کی طلب ہے۔ہزاروں قیمتی جانیں اُس ایک دل پر قربان ہوں جو خدا وندکبریا کی رضا میں سرشار اور بے خود رہتا ہے صفحہ۱۳۲۔پاک لوگوں کی خلوت میں اگر تیرا گزر ہوتو تجھے معلوم ہو کہ وہاں کیسے کیسے انوار برستے ہیں۔دونوں جہان کی دولت کی طرف بھی یہ لوگ توجہ نہیں کرتے اُن کا درد مند دل محبوب کے عشق میں چور رہتا ہے۔سبز کلاہ اور اُونی خرقہ پر ناز نہ کر کہ نمائشی ُگدڑی کے نیچے بہت سے فریب ہوتے ہیں۔وہی مرد ایسے دست وبازو کے ساتھ خدمت کر سکتا ہے جس کے دل وجان ہدایت کے لئے پرسوز ہوں۔جس کا دل مخلوق کی خاطر دن رات بے چین رہے یہ ثابت شدہ بات ہے کہ وہی لوگوں کا خادم ہوا کرتا ہے