نزول المسیح — Page 513
روحانی خزائن جلد ۱۸ نمبر شمار پیشگوئی ۵۰۹ نزول المسيح تاریخ بیان جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور ۱۳۱ پیشگوئی نمبر ۹ ۸۲ و ۱۸۸۰ء پیشگوئی نمبر ۱۰ زندہ گواہ رویت کے پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں پیشگوئی یہ پیشگوئی اس زمانہ سے پوری ہونی شروع ہوا اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ فَبَرَّأَهُ اللهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللهِ وَجيْهَا ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۱۶۔ ترجمہ ۔ کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں۔ پس وہ اس کو ان تمام الزاموں سے بری کرے گا جو اس پر لگائے جائیں گے اور وہ خدا کے نزدیک وجاہت رکھتا ہے۔ یہ پیشگوئی اس طرح پر پوری ہوئی کہ کپتان ڈگلس ڈپٹی کمشنر کے وقت میں میرے پر خون کا الزام لگایا گیا خدا نے اس سے مجھے بری کر دیا اور پھر مسٹر ڈوئی ڈپٹی کمشنر کے وقت میں مجھ پر الزام لگایا گیا اس سے بھی خدا نے مجھے بری کر دیا۔ اور پھر مجھ پر جاہل ہونے کا الزام لگایا سو مخالف مولویوں کی خود جہالت ثابت ہوئی اور پھر مہر علی نے مجھ پر سارق ہونے کا الزام لگایا سواس کا خود سارق ہونا ثابت ہوا۔ ایسا ہی یہ دن بھی نہیں گذریں گے جب تک خدا سج دل انسانوں کو نہ دکھلا دے کہ یہ میرا بندہ میری طرف سے تھا۔ جب بہتوں کی آنکھیں کھلیں گی مگر کیا فائدہ۔ اکنوں ہزار عذر بیاری گناہ را۔ مرشوی کرده را نبود زیب دختری إِنَّا أَعْطَيْنكَ الْكَوْثَرَ عنی ہم تجھے بہت سے ارادتمند عطا کریں گے اور ایک کثیر جماعت تجھے دی جاوے گی ۔ دیکھو اس پیشگوئی کو میں برس گزر گئے ۔ اور اب وہ کثیر جماعت ہوئی اور نہ صرف ستر ہزار بلکہ اب تو یہ جماعت لاکھ کے قریب ہو گئی اور اُن دنوں میں ایک بھی نہ تھا۔ جن مقدمات میں خدا نے مجھے بری کیا جو بڑے افترا اور اتفاق سے پیدا کئے گئے تھے ان کے لکھنے کی کچھ ضرورت نہیں سرکاری کاغذات موجود ہیں اور جن صد ہا نشانوں کے ساتھ تہمت اور کذب اور افترا اور جہل سے خدا نے مجھے بری کیا ان نشانوں میں سے بطور نمونہ اسی فہرست میں موجود ہیں اور منصف کے لئے کافی ہو سکتے ہیں۔ ۱۷۰۰۷۷۱ ٹے مقدمے کئے گئے طاعون کے دنوں میں کامل خط