نسیمِ دعوت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 378 of 566

نسیمِ دعوت — Page 378

روحانی خزائن جلد ۱۹ نسیم دعوت ہے۔ دنیا میں عالم فاضل کی ڈگری حاصل کرنے والے تو ہر ایک مذہب میں تھوڑے ہوتے ہیں بلکہ تبحر علمی میں پورے کامل ہر ایک ملک میں دس بیس سے زیادہ نہیں ہوتے مگر دوسرے لوگ کروڑہا ہوتے ہیں جو نہ پنڈت کہلا دیں اور نہ پادری کے نام سے ملقب ہوں اور نہ ۱۳ مولوی ہونے کا عمامہ سر پر رکھتے ہیں اور انہیں میں اکثر طالب حق بھی ہوتے ہیں اور ان کے لئے کافی ہوتا ہے کہ وہ اس قدر دیکھ لیں کہ کسی مذہب میں خدا کے بارے میں کیا تعلیم ہے اور پھر مخلوق کے بارے میں کیا تعلیم اور پھر اس تعلیم کا ثمرہ کیا ہے کیا وہ اُس خدا تک پہنچاتی اور اُس مخفی ذات کو دکھلاتی ہے جو زندہ خدا ہے یا اس کو محض قصوں کے سہارے پر چھوڑتی ہے جیسا کہ ہم ان امور ثلاثہ کی ابھی تصریح کر چکے ہیں اور عقلِ سلیم ببداہت اس بات کو سمجھتی ہے کہ جو شخص ان تینوں امور میں کسی مذہب کو کامل پائے گا وہی مذہب سچا ہو گا کیونکہ یہ تسلی جھوٹے مذہب میں ہر گز مل نہیں سکتی ۔ اب ہم ناظرین پر بڑے زور سے اس بات کا ثبوت ظاہر کرتے ہیں کہ یہ تینوں قسم کی خوبیاں محض اسلام میں پائی جاتی ہیں اور باقی جس قدر مذاہب روئے زمین پر ہیں ۔ کیا آریہ اور کیا عیسائی اور کیا کوئی اور مذہب وہ ان سہ گونہ خوبیوں سے خالی ہیں اور ہم طول بیان سے پر ہیز کر کے ہر ایک خوبی کے ذیل میں اسلام اور ان دونوں مذہبوں کا کچھ ذکر کریں گے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ اول خدا تعالیٰ کے متعلق عیسائی صاحبوں اور آریہ صاحبوں کی کیا تعلیم ہے اور قرآن شریف کی کیا تعلیم ۴ عیسائی صاحبان اس بات کے اقراری ہیں کہ ان کے نزدیک حضرت عیسی علیہ السلام ہی کامل خدا ہیں ، جن کے اندر چار روحیں موجود ہیں۔ ایک بیٹے کی دوسرے باپ کی تیسری روح القدس کی ، چوتھی انسان کی اور یہ مربع خدا ہمیشہ کے لئے مربع ہوگا بلکہ اس کو