معیارالمذاہب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 495 of 581

معیارالمذاہب — Page 495

ترجمہ فارسی کلام صفحہ ۱۔محمد عربیؐ جو دونوں جہانوں کی عزت ہے جو شخص اس کے در کی خاک نہیں بنا اس کے سر پر خاک صفحہ ۲۳۔میں ایسا شخص نہیں ہوں کہ لڑائی کے وقت تو میری پیٹھ دیکھے۔میں وہ ہوں کہ تجھے خاک اور خون میں پڑا ایک سر دکھائی دے گا صفحہ ۲۴۔اب تو اپنی غلطی پر ہزاروں عذر پیش کرے لیکن شادی شدہ عورت کے لئے کنوار پن کا دعویٰ زیب نہیں دیتا صفحہ ۸۴۔عاشق ہر وقت اپنے محبوب کے لئے تڑپتے رہتے ہیں جسے یہ کیفیت حاصل نہ ہوئی اس نے اس دنیا سے کیا دیکھا صفحہ ۲۵۱۔اس خدائے کردگار کی حمد اور شکر واجب ہے جس کے وجود سے ہر چیز کا وجود ظاہر ہوا۔یہ جہان اس کے چہرے کے لئے آئینہ کی طرح ہے ذرہ ذرہ اسی کی طرف راستہ دکھاتا ہے۔اُس نے زمین وآسمان کے آئینہ میں اپنا بے مثل چہرہ دکھلا دیا۔گھاس کا ہر پتہ اُس کے کون ومکان کی معرفت رکھتا ہے اور درختوں کی ہر شاخ اسی کا راستہ دکھاتی ہے۔چاند اور سورج کی روشنی اُسی کے نور کا فیضان ہے ہر چیز کا ظہور اُسی کے شاہی فرمان کے ماتحت ہوتا ہے۔ہر سر اُس کے اسرارِ خانہ کا ایک بھید ہے اور ہر قدم اُسی کا باعظمت دروازہ تلاش کرتا ہے۔اُسی کے منہ کا جمال ہر ایک دل کا مقصود ہے اور کوئی گمراہ بھی ہے تو وہ بھی اسی کے کوچہ کی تلاش میں ہے۔اس نے چاند سورج ستارے اور زمین کو پیدا کیا اور لاکھوں صنعتیں ظاہر کر دیں۔اس کی یہ تمام صناعیاں اس کی کاریگری کا دفتر ہیں اور ان میں اس کے بے انتہا اسرار ہیں۔یہ نیچر کی کتاب اس نے ہماری آنکھوں کے سامنے رکھ دی تا کہ اس کی وجہ سے ہم ہدایت کا راستہ یاد رکھیں