کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 282 of 630

کتاب البریہ — Page 282

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۲۸۲ بھیج دیا تھا۔ صاحب موصوف نے واپس بھیج دیا تھا کہ اس کو تعلیم دو۔ جب طیار ہو جاوے عیسائی کیا جاوے گا۔ مگر وہ لڑکا پھر چلا گیا اور میں نے اس کو پھر کبھی نہیں دیکھا۔ شاید اس واسطے چلا گیا ہو گا کہ ہمارے ہاں روٹی کپڑا اس کو نہیں ملتا تھا۔ عبدالحمید نے اور مشنوں کی بابت بھی مجھ سے پوچھا تھا۔ شاید ڈاکٹر کلارک صاحب کے مشن کا بھی ذکر ہوا ہو ۔ مگر ڈاکٹر کلارک صاحب کا صریح ذکر نہیں ہوا تھا۔ اس نے مجھ سے یہ نہیں کہا تھا کہ مرزا صاحب کی طرف سے آیا ہوں۔ مکرر کہا کہ عبدالحمید نے کہا تھا کہ میں مرزا صاحب کا شاگرد ہوں۔ سنایا گیا درست ہے۔ العبد نورالدین دستخط حاکم ذیل کا فقرہ فاری مثل میں نہ تھا انگریزی چٹھی میں ہے کل شہادۃ کے ختم ہونے پر اخیر حکم سے پہلے یہ فقرہ درج ہے۔ Dr۔ Clark states he wishes to resign the post of prosecutor۔۔ Adjourned to 23rd August۔ Sd/- M۔ Douglas District magistrate ۔ ترجمہ ڈاکٹر کلارک بیان کرتا ہے کہ وہ مستغیث ہونے سے دست بردار ہوتا ہے۔ تیئیس اگست پر ملتوی کیا گیا دستخط ایم ڈگلس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بعدالت کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور ملکہ قیصرہ ہند بنام مرزا غلام احمد ساکن قادیاں تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور جرم زیر دفعہ ۷ اضابطہ فوجداری حکم (ترجمه از انگریزی) کارروائی تحقیقات ھذا اس اطلاع سے پیدا ہوئی جو ڈاکٹر مارٹن کلارک سی ایم ایس کی جانب سے