کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 283 of 630

کتاب البریہ — Page 283

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۲۸۳ کتاب البرية روبروئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر بدیں مضمون دی گئی کہ ایک نوجوان عمر اٹھارہ سال عبدالحمید نامی نے (۲۳۶) بیان کیا ہے کہ اس کو مرزا غلام احمد قادیانی نے اس کے (ڈاکٹر مارٹن کلارک) قتل کرنے کے لئے بھیجا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے غلام احمد کی گرفتاری کے لئے ایک وارنٹ جاری کیا اور نوٹس دیا کہ وہ ان کو وجہ بتلائیں کہ کیوں اس سے حفظ امن کے لئے مچلکہ نہ لیا جائے مگر بعد ازاں معلوم کر کے کہ اس کو اختیار قانونی حاصل نہیں ہے اس نے مثل کو ضلع لذا میں بھیج دیا کیونکہ غلام احمد کی سکونت اس ضلع میں واقع ہے۔ بادی النظر میں یہ مقدمہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اس میں پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جائے اور پھر شیشن سپرد کیا جائے۔ مگر ڈاکٹر کلارک بوجہ بیماری پہاڑ پر جانا چاہتا تھا اور اس کوڈ تھا کہ شاید اس کا سب سے بڑا گواہ ورغلایا جائے ۔ اسی واسطے اس نے یہ خواہش ظاہر کی کہ جہاں تک جلد ممکن ہو عدالتی تحقیقات کی جائے۔ یہ معلوم ہوا کہ بطور تمہیدی کارروائی تحقیقات زیر دفعہ ۷ اضابطہ مذکور جوان حالات کی رو سے قائم ہوا اور جو اصل حقیقت پر پہنچے کا بہترین ذریعہ ہے کی جائے لہذا جدید نوٹس غلام احمد کے نام جاری کیا گیا تا کہ وہ آن کر وجہ بیان کرے کہ کیوں اس سے ضمانت نہ لی جائے۔ شہادت ڈاکٹر مارٹن کلارک سے ظاہر ہوتا ہے کہ ۱۸۹۳ء میں اس نے مابین عبداللہ اعظم عیسائی اور مرزا غلام احمد قادیانی کے مباحثہ کرایا تھا جس میں ڈاکٹر کلارک موجود تھا اور دو موقعوں پر خود ڈاکٹر کلارک نے عیسائیوں کی وہ مقام دکھلا دیں ۔ ہم محض ثالث کے طور پر یہ گواہی دیتے ہیں کہ اگر حضرت یسوع در حقیقت (۲۴۲) حاشیه در حاشیه مصلوب ہو گئے ہیں تو اس صورت میں یہود اُن کو لعنت ابدی اور جہنمی ہونے کا مصداق ٹھہرانے میں بلاشبہ حق پر ہیں اور توریت میں ایک حرف بھی ایسا نہیں ہے جو تین دن کی لعنت کے بارے میں عیسائیوں کی تائید کر سکے ۔ صلیب کے قبول کرنے کے بعد عیسائیوں کو کوئی بھی گریز کی جگہ یسوع کا جہنم میں جانا ان کتابوں سے ثابت ہوتا ہے۔ انجیل متی کی تفسیر خزانۃ الاسرار تالیف پادری عماد الدین صفحه ۴۹۸ سطر بیش " خدا کا سارا غضب جو گناہ کے سبب سے ہے اس پر آ گیا۔ اب ظاہر ہے کہ یہ غضب وہی چیز ہے جس کو دوسرے لفظوں میں جہنم کہتے ہیں ۔ پھر اس خزانة الاسرار کی بائیسویں سطر میں مسیح کی نسبت زبور ۸۸-۶ سے یہ پیشگوئی نقل کی ہے۔ تو نے مجھے گڑھے کے اسفل میں ڈالا اندھیرے مکانوں میں گہراؤوں میں ۔ اب ظاہر ہے