کتاب البریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 146 of 630

کتاب البریہ — Page 146

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۱۴۶ ہماری نسبت میاں نذیر حسین دہلوی المعروف به شیخ الکل وہ فتویٰ جو ہماری تکفیر میں رسالہ اشاعۃ السنہ نمبر ۵ جلد ۱۳ میں شائع ہوا اس کے اور میاں کے راقم اور استغنا کے مجیب یہی شیخ الکل ہیں۔ راقم فتولی یعنی میاں صاحب اس فتوے میں ذیل کے الفاظ میری نسبت استعمال کرتے ہیں۔ ۱۴۱ ۱۵۲ ۱۶۷ اہل سنت سے خارج ۔ اس کا عملی طریق ملحدین باطنیہ وغیرہ اہل ضال کا ۱۴۵ طریق ہے۔ اس کے دعوے و اشاعت اکاذیب اور اس ملحدانہ طریق سے اس کو تمیں دجالوں میں سے جن کی خبر حدیث میں وارد ہے ایک دجال کہہ ۱۸۰ سکتے ہیں۔ اس کے پیرو ہم مشرب ذریات دجال۔ خدا پر افترا باندھنے والا ۔ اس کی تاویلات الحاد و تحریف ۔ کذب و تدلیس سے کام لینے والا۔ ۱۸۳ ۱۸۵ "/ دجال ۔ بے علم ۔ نافہم ۔ اہل بدعت و ضلالت ۔ جو کچھ ہم نے سوال سائل کے جواب میں کہا اور قادیانی کے حق میں فتویٰ دیا وہ صحیح ہے۔۔۔ اب مسلمانوں کو چاہیے کہ ایسے دجال کذاب سے احتراز کریں۔ اور اس سے وہ دینی معاملات نہ کریں۔ جو اہل اسلام میں باہم ہونے چاہئیں۔ نہ اس کی محبت اختیار کریں۔ اور نہ اس کو ابتداء سلام کریں اور نہ اس کو دعوت مسنون میں بلاویں۔ اور نہ اس کی دعوت قبول کریں اور نہ اس کے پیچھے اقتدا کریں اور نہ اس کی نماز جنازہ پڑھیں ۔۔۔ الخ شیخ محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ اشاعۃ السنہ نمبر یکیم لغایت ششم جلد شانزدهم ۱۸۹۳ء