جنگ مقدّس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 180 of 502

جنگ مقدّس — Page 180

روحانی خزائن جلد ۶ جنگ مقدس والد اور نہ اپنے مال کا مالک ہو سکتا ہے۔ جب وقت خاتمہ پر آیا کیا ہی پھر خوب ہو کہ دوبارہ نکاح از سر نور جسٹریاں کر اوے تا کہ اس کی عزت اور ملکیت بحال رہے۔ جناب! اس طرح کے سوال اعتراضات آپ کے روشن فہمی کے لائق ہیں۔ دستخط بحروف انگریزی احسان اللہ قائم مقام ہنری مارٹن کلارک دستخط بحروف انگریزی غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام بیان جناب مرز ا صاحب ۲۹ مئی ۱۸۹۳ء آج ڈاکٹر صاحب نے جو کچھ حضرت مسیح کی الوہیت کے ثبوت کے بارہ میں پیش کیا اس کے سننے سے مجھ کو کمال درجہ کا تعجب ہوا کہ ڈاکٹر صاحب موصوف کے منہ سے ایسی باتیں نکلیں ۔ جاننا چاہیئے کہ یہ دعوی الوہیت کا جو حضرت مسیح کی طرف منسوب کیا جاتا ہے یہ کوئی چھوٹا سا دعویٰ نہیں ایک عظیم الشان دعوی ہے حضرت عیسائی صاحبان کے عقیدہ کے رو سے جو شخص حضرت مسیح کی الوہیت کا انکار کرے وہ ہمیشہ کے جہنم میں گرایا جاوے گا اور قرآن کریم کی تعلیم کی رو سے جو شخص ایسا لفظ منہ پر لاوے کہ فلاں شخص در حقیقت خدا ہے یا در حقیقت میں ہی خدا ہوں وہ جہنم کے لائق ٹھہرے گا جیسا کہ اللہ جل شانه فرماتا ہے وَمَنْ يَقُل مِنْهُمْ اِنّى إِلَهُ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيْهِ جَهَنَّمَ كَذلِكَ نَجْزى الظلمین ، یعنی جو شخص یہ بات کہے کہ میں خدا ہوں بجز اس بچے خدا کے تو ہم اس کو جہنم کی سزا دیں گے پھر اس کے اوپر کی آیت یہ ہے۔ وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًا سُبْحَنَهُ بَلْ عِبَادُ مُكْرَمُونَ اور عیسائی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا بیٹا پکڑا پاک ہے وہ بیٹوں سے بلکہ یہ بندے عزت دار ہیں سیپارہ ۷ ارکوع ۲ ۔ اور پھر بعد اس کے جب ہم دیکھتے ہیں تو ہمارے ہاتھ میں کیا ثبوت ہے تو ہمیں ایک ا الانبياء: ٣٠ الانبياء: ۲۷