جنگ مقدّس — Page 111
روحانی خزائن جلد ۶ 1+9 تیسرا پرچہ مباحثه ۲۴ مئی ۱۸۹۳ء رونداد جنگ مقدس آج سولہ منٹ اوپر چھ بجے مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے اپنا جواب لکھانا شروع کیا اور سولہ منٹ اوپر سات بجے ختم ہوا اور بلند آواز سے سنایا گیا۔ مرزا صاحب نے سات بجے پچاس منٹ او پر جواب لکھانا شروع کیا اور آٹھ بجے چھیالیس منٹ پر ختم کیا اور پھر بلند آواز سے سنا دیا گیا ۔ ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب نے نو بجے پچیس منٹ پر شروع کیا اور دس بجے پچیس منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا ۔ بعد ازاں تحریروں پر میر مجلس صاحبان کے دستخط کئے گئے اور مصدقہ تحریریں فریقین کو دی گئیں ۔ بعد ازاں چند ایک تجاویز صورت مباحثہ کے تبدیل کرنے کے متعلق پیش ہوئیں مگر سابقہ صورت ہی بحال رہی ۔ اس کے بعد جلسہ برخاست ہوا ۔ دستخط دستخط بحروف انگریزی بحروف انگریزی ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام مورخه ۲۴ رمئی ۱۸۹۳ ء از جانب ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب اول میں خوش ہوا یہ سن کر کہ پیدائش آدم و حوا میں دلیل استقراء نہیں لگ سکتی جس کا نتیجہ یہ ہے کہ قاعدہ عامہ میں استثنا جائز ہے۔