اِعجاز احمدی — Page 175
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۷۵ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح وَمَنْ ذَا الَّذِى مِنْهُمْ يَخَافُ حَسِيْبَهُ وَمَنْ ذَا الَّذِي يَبْغِي السَّدَادَ وَيُؤْثِرُ ﴿٢٣﴾ اور ان میں سے کون ہے جو اپنے خدا سے ڈرتا ہے؟ اور ان میں سے کون ہے جو نیکی کی راہ اختیار کر رہا ہے؟ وَمَنْ ذَا الَّذِي لَا يَفْجُرُ اللهَ عَامِدًا وَمَنْ ذَا الَّذِي بَر عَفِيفٌ مُّطَهَّرُ اور کون ان میں ہے جو عمد أخدا کا گناہ نہیں کرتا۔ اور کون ان میں نیک پر ہیز گار پاک دل ہے؟ وَمَنْ ذَا الَّذِي مَا سَبَّنِي لِتُقَاتِهِ وَقَالَ ذَرُونِي كَيْفَ أُوْذِي وَ اُكْفِرُ اور کون ان میں ہے جس نے بوجہ پر ہیز گاری مجھ کو گالیاں نہ دیں؟ اور کہا مجھ کو چھوڑ دو میں کیونکر دیکھ دوں اور کا فرٹھہراؤس وَكَيْفَ وَإِنَّ اكابر الْقَوْمِ كُلَّهُمُ عَلَيَّ حِرَاصٌ وَالْحُسَامُ مُشَهَّرُ | اور بد زبانی سے بچنا کیونکر ہو سکے۔ وہ تو میری جان لینے کے حریص ہیں اور تلوار کھینچی گئی ہے وَ لَكِن عَلَيْهِمُ رُعْبُ صِدْقِى مُعَظَّمٌ فَكَيْفَ يُبَارى الليث مَنْ هُوَ جَوْذَرُ لیکن میری شان کا رعب اُن پر عظیم ہے۔ پس کیونکر شیر کا مقابلہ کر سکتا ہے وہ جو گوسالہ ہے فَلَيْسَ بِايْدِى الْقَوْمِ إِلَّا لِسَانُهُمْ مُنَجَّسَةُ بالسَّبَ وَاللهُ يَنظُرُ پس قوم کے ہاتھ میں بجز زبان کے کچھ نہیں، وہ زبان جو دشنام دہی کی نجاست سے آلودہ ہے اور خدا دیکھ رہا ہے قَضَى اللهُ أَنَّ الطَّعْنَ بِالطَّعَنِ بَيْنَنَا فَذَالِكَ طَاعُونْ آتَاهُمُ لِيُبْصِرُوا خدا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ طعن کی سز اطعن ہے۔ پس وہ یہی طاعون ہے کہ ان کے ملک میں پہنچ گئی ہے تا ان کی آنکھیں کھلیں وَلَيْسَ عِلاجُ الْوَقْتِ إِلَّا إِطَاعَتِى أَطِيعُونِ فَالطَّاعُونُ يُفْنَى وَيُدْحَرُ علاج وقت میری اطاعت ہے۔ پس میری اطاعت کرو طاعون دور ہو جائے گی وَقَدْ ذَابَ قَلْبِى مِنْ مَّصَائِبٍ دِينِنَا وَاَعْلَمُ مَالَا يَعْلَمُونَ وَابْصِرُ اور میرا دل دینی مصیبتوں سے گداز ہو گیا ہے اور مجھے وہ باتیں معلوم ہیں جو انہیں معلوم نہیں وَبَشِّيُ وَحُزْنِي قَدْ تَجَاوَزَ حَدَّهُ وَلَوْلَا مِنَ الرَّحْمَن فَضْل أتَبَّرُ اور میرا غم اور خون حد سے بڑھ گیا ہے۔ اور اگر خدا کا فضل نہ ہوتا تو میں ہلاک ہو جاتا وَعِنْدِي دُمُوعٌ قَدْ طَلَعْنَ الْمَاقِيَا وَعِنْدِي صُرَاحٌ لَّايَرَاهُ الْمُكَفِّرُ اور میرے پاس وہ آنسو ہیں جو گوشہ آنکھ کے اوپر چڑھ رہے ہیں اور میرے پاس وہ آہ ہے جو کافر کہنے والا اس کو نہیں دیکھتا