اِعجاز احمدی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 176 of 566

اِعجاز احمدی — Page 176

روحانی خزائن جلد ۱۹ اعجاز احمدی نعیمه نزول المسیح وَ لِى دَعَوَاتٌ صَاعِدَاتٌ إِلَى السَّمَا وَلِيٍّ كَلِمَاتٌ فِي الصَّلَايَةِ تَقْعَرُ اور میری وہ دعائیں ہیں جو آسمان پر چڑھ رہی ہیں۔ اور میری وہ باتیں ہیں جو پتھر میں دھس جاتی ہیں وَ أُعْطِيتُ تَأْثِيرًا مِّنَ اللهِ خَالِقِي وَتَأْوِى إِلَى قَوْلِى قُلُوبٌ تُطَهَّرُ اور میں خدا سے جو میرا پیدا کرنے والا ہے ایک تاثیر دیا گیا ہوں۔ اور میری طرف پاک دل میل کرتے ہیں وَإِنَّ جَنَانِي جَاذِبٌ بِصِفَاتِهِ وَإِنْ بَيَانِي فِى الصُّحُور يُؤثر اور میرا دل اپنے صفات کے ساتھ کشش کر رہا ہے۔ اور میرابیان پتھروں میں تاخیر کرتا ہے حَفَرُرْتُ جِبَالَ النَّفْسِ مِنْ قُوَّةِ الْعُلى فَصَارَ فُؤَادِى مِثْلَ نَهر تُفَجَّرُ میں نے نفس کے پہاڑوں کو آسمانی طاقت سے کھو دیا۔ پس میرا دل اس نہر کی طرح ہو گیا جو جاری کی جاتی ہے أُعْطِيتُ مِنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ مِّنَ الْهُدَى فَكُلَّ بَيَانِ فِي الْقُلُوبِ أَصَوِّرُ اور مجھے ایک نئی پیدائش ہدایت کی دی گئی۔ پس میں ہر ایک بیان دلوں میں نقش کر دیتا ہوں فَرِيقٌ مِّنَ الْأَحْرَارِ لَايُنْكِرُونَنِي وَحِزْبٌ مِّنَ الْأَشْرَارِ آذَوْا وَ انْكَرُوا ایک گروہ منصف مزاجوں کا مجھ سے انکار نہیں کرتا۔ اور ایک گروہ شریروں کا دُکھ دے رہے ہیں اور انکار کرتے ہیں وَ قَدْ زَاحَمُوا فِي كُلِّ اَمْرِاَرَدْتُهُ فَأَيَّدَنِي رَبِّي فَفَرُّوا وَ أَدْبَرُوا اور ہر ایک امر جس کا میں نے ارادہ کیا اس کی انہوں نے مزاحمت کی۔ پس خدا نے میری مدد کی ۔ پس بھاگ گئے اور منہ پھیر لیا وَكَيْفَ عَصَوْا وَاللَّهِ لَمْ يُدْرَ سِرُّهَا وَكَانَ سَنَا بَرْقِي مِنَ الشَّمْسِ أَظْهَرُ اور کیوں نافرمان ہو گئے؟ اس کا بخدا ! بھید کچھ معلوم نہ ہوا اور میری برق کی روشنی سورج سے بھی زیادہ ظاہر تھی لَزِمُتُ اصْطِبَارًا عِنْدَ جَوْرِ لِنَامِهِمْ وَكَانَ الْأَقَارِبُ كَالْعَقَارِبِ تَأْبُرُ میں نے ان کے ظلم کی برداشت کی اور اس پر صبر کیا اور ا قارب عقارب کی طرح نیش زنی کرتے تھے وَ يَعْلَمُ رَبِّي سِرَّ قَلْبِي وَسِرَّهُمْ وَكُلُّ خَفِيٌّ عِندَهُ مُتَحَضَرُ اور میرا رب میرے بھید اور اُن کے بھید کو جانتا ہے اور ہر ایک پوشیدہ اُس کے نزدیک حاضر ہے وَ لَيْسَ لِعَضْبِ الْحَقِّ فِي الدَّهْرِ كَاسِرًا وَ مَنْ قَامَ لِلتَّكْسِيرِ بَغْيًا فَيُكْسَرُ اور خدا کی تلوار کوکوئی توڑنے والا نہیں اور جو تو ڑنا چاہے وہ خودٹوٹ جائے گا