اِعجاز احمدی — Page 170
اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح روحانی خزائن جلد ۱۹ وَقَدْ جَاءَ فِي الْقُرْآنِ ذِكْرُ فَضَائِلِي وَذِكْرُ ظُهُورِى عِنْدَ فِتَنِ تُثَوَّرُ اور میرے فضائل کا ذکر قرآن میں موجود ہے۔ اور میرے ظہور کا ذکر بھی پُر آشوب زمانہ میں ہونا لکھا ہے وَمَا أَنَا إِلَّا مُرْسَلٌ عِنْدَ فِتْنَةٍ فَرُدَّ قَضَاءَ اللَّهِ إِنْ كُنْتَ تَقْدِرُ اور میں خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہوں ۔ پس خدا کے حکم کو تو بدل دے اگر تجھے قدرت ہے تَخَيَّرَنِي الرَّحْمَانُ مِنْ بَيْنِ خَلْقِهِ لَهُ الْحُكْمُ يَقْضِئُ مَا يَشَاءُ وَ يَأْمُرُ خدا نے مجھے اپنی مخلوقات میں سے چن لیا ہے۔ حکم اسی کا حکم ہے جو چاہے کرے وَ وَاللَّهِ مَا أَفْرِى وَإِنِّي لَصَادِقٌ وَإِنَّ سَنَا صِدْقِى يَلُوحُ وَ يَبْهَرُ اور بخدا میں مفتری نہیں ۔ میں سچا ہوں ۔ اور میری سچائی کی روشنی چمک رہی ہے تَرَاءَتْ لَنَا كَالشَّمْسِ صَفْوَةُ اَمْرِنَا وَاَرُوَتْ حَدَائِقَنَاعُيُون تُنَضِّرُ آفتاب کی طرح ہمارے امر کی صفائی ظاہر ہوگئی۔ اور ہمارے باغوں کو ان چشموں نے سیراب کیا جو تر وتازہ کر دیتے ہیں تَكَدَّرَ مَاءُ السَّابِقِيْنَ وَعَيْنُنَا إِلى أَخِرِ الْأَيَّامِ لَا تَتَكَدَّرُ دوسروں کے پانی جو امت میں سے تھے خشک ہو گئے مگر ہمارا چشمہ آخری دنوں تک کبھی خشک نہیں ہوگا إِذَا مَا غَضِبُنَا يَغْضَبُ اللَّهُ صَائِلًا عَلَى مُعْتَدِ يُؤْذِى وَ بِالسُّوءِ يَجْهَرُ جب ہم غضبناک ہوں تو خدا اس شخص پر غضب کرتا ہے۔ جو حد سے بڑھ جاتا ہے اور کھلی کھلی بدی پر آمادہ ہوتا ہے وَيَاتِي زَمَانٌ كَاسِرٌ كُلَّ ظَالِم وَهَلْ يُهْلَكُنَّ الْيَوْمَ إِلَّا الْمُدَمَّرُ اور وہ زمانہ آ رہا ہے کہ ہر ایک ظالم کو توڑے گا اور کوئی ہلاک نہ ہو گا مگر وہی جو پہلے سے ہلاک ہو چکا وَ إِنِّي لَشَرُّ النَّاسِ إِنْ لَّمْ يَكُن لَّهُمْ جَزَاءَ إِهَانَتِهِمُ صَغَارٌ يُصَغْرُ اور میں بدتر انسانوں کا ہوں گا۔ اگر اہانت کرنے والے اپنی اہانت نہیں دیکھیں گے (٥٩) وَ وَاللهِ اِنّى مَا ادْعَيُتُ تَعَلِّيا وَ أَبْغِي حَيَاةً مَّا يَلِيُّهَا التَّكَبُّرُ اور بخدا! میں نے تعلی کی راہ سے دعویٰ نہیں کیا اور میں ایسی زندگی چاہتا ہوں جس پر تکبر کا سایہ بھی نہ ہو وَقَدْ سَرَّنِى أَنْ لَّا يُشَارَ بِإِصْبَعِ إِلَيَّ وَالْقَى مِثْلَ عَظْمٍ يُعَفَّرُ اور میری یہ خوشی رہی کہ میری طرف انگلی کے ساتھ اشارہ نہ کیا جاوے اور میں ایسا پھینک دیا جاؤں جیسا کہ ایک ہڈی خاک آلودہ